کریلوی خاندان کا تحریک آزاد ی اور تعمیروترقی میں منفرد مقام ہے،ملک محمد اعظم
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

فتح پور تھکیالہ ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے راہنماء ملک محمد اعظم نے کہا کہ کریلوی خاندان کا تحریک آزاد ی اور تعمیروترقی میں منفرد مقام ہے ،سردار سکندر حیات خان نے آزاد کشمیر بھر میں تعمیروترقی کا جو جال پھیلایا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ،سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ وزیر مال آزاد کشمیر بھی اپنی بساط کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں صرف رابطہ مہم کی کمی ہے وزیر مال عوام سے رابطہ رکھیں عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاروق سکندر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں بسم اللہ کالونی میں سڑک اور پانی کے لئے ہینڈز پمپ دئیے جس کی وجہ سے ہمارے درجنوں گھرانے مستفید ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک برادری نے الیکشن میں سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ کی بڑھ چڑھ کر سپورٹ کی اور اللہ کے فضل سے آئندہ بھی کریں گے ضرورت اس امر کی ہے عوام سے رابطہ مہم تیز کی جائے تاکہ جو لوگ مخالف تھے وہ بھی ہمارے قافلے کا حصہ بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ سردارشفیق خان انقلابی،سردار معظم سرفراز لوگوں کے مسائل سنتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے وزیر حکومت خود عوام سے ملیں تاکہ لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے ۔ملک محمدعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دیگر لوگوں کی خاموشی سے مسائل بڑھ رہے ہیں ذمہ داران فاروق سکندر ایڈووکیٹ کے لئے آگے آئیں تاکہ لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved