ہجیرہ ،کنٹرول لائن بٹل دھرمسال گاؤں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ (نمائندہ اوصاف)کنٹرول لائن بٹل دھرمسال گاؤں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، کھڑی فصلیں تباہ، عوام کا کرڑوں روپے کا نقصان ،بھارتی فائرنگ سے تنگ دھرمسال کی آدھی آبادی نقل مکانی کر گئی ،عوام شدید مشکلات کا شکار ، حکومتی بے حسی کے خلاف دھرمسال کے عوام سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن سے ملحقہ گاؤں دھرمسال پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جا ری ہے ،عوام کو محصور ہوئے دو ماہ گزر گئے ،

حکومت کو ٹس سے مس نہیں ،تنگ آ کر گاؤں کی آدھی آبادی نقل مکانی کر گئی ،دھرمسال گاؤں کی آبادی آٹھ سو سے زائد نفوس پر مشتمل ہے ، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ، علاقے میں کھڑی ہزاروں من مکئی کی تیار فصل تباہ ہو گئی کوئی شخص اپنی زمین میں داخل نہیں ہو سکتا۔ باقی ماندہ آبادی چھپ چھپا کرزندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔علاقے میں دو ماہ گزر جانے کے باوجود حکومت کی طرف سے علاقہ کے غریب اور بہادر لوگوں کو کوئی ریلیف نہیں پہنچایا جاسکا،علاقہ مکینوں نے حکومتی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی کے عوام کو نہتے ، بے سرو سامانی کے عالم میں چھوڑ دیا گیا ہے ۔حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقے میں ریلیف فراہم کرے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved