اسلام گڑھ،موسمی سبزیات کی کاشت گھریلو سطح پر کرکے ہم غربت کا مقابلہ کرسکتے ہیں
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

اسلام گڑھ (نامہ نگار) موسمی سبزیات کی کاشت گھریلو سطح پر کرکے ہم غربت کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔خواتین سبزیات کی کاشت میں دلچسپی لیںیہ نہ صرف آمدن میں اضافہ کا باعث ہے بلکہ انسانی زندگی کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔پڑھی لکھی خواتین زراعت کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ہاتھ سے کام کرنا سنت رسول ﷺ ہے ۔ہم مسلمان ہیں اور ہاتھ سے کام کرنا ہمارے لیے باعث اجرو ثواب ہے ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میرپورطاہر زراعت آفیسر سرکل چکسواری شفقت محمود نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنیلی میں طالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ سبزیاں انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں

اور مقامی سطح پر سبزیاں کاشت کرکے ہم نہ صرف اپنی آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔بلکہ اپنے وقت کو بھی بہترین گزار سکتے ہیں ۔اس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ حاجی اورنگزیب کنیلی سنٹراور ظہیراقبال نے خواتین اساتذہ اور طالبات کو سیڈ کٹس دیں اور سبزیات کاشت کرنے کا طریقہ اور سبزیوں کی اہمیت کے حوالے سے انھیں اگا ہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ ہم وقت گزاری کے لیے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں جو ہماری جسمانی صحت کے لیے سو د مند ثابت نہیں ہوتے اگر ہم گھریلوسطح پر سبزیاں کاشت کریں تو وقت کو خوبصورت طریقے سے گزارنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved