ڈونگی،راجہ نثار احمد خان کو قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
  12  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف)راجہ نثار احمد خان کو قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کھوئی رٹہ آمد پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے کھڈوں پر مٹی ڈالنے کے بجائے ان کو پختہ کرنے کے اقدامات کیے جائیں حکومتی وزیر ، مشیر اقتدار کو انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ تمام محکمہ جات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ روزگار پر بھی توجہ دیں ان خیالات کا اظہار صدر ایکشن کمیٹی شاہ ولی مارکیٹ کھوئی رٹہ عطاء الرحمن غازی زرگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اندرون یا بیرون ملک دورے بامقصد ہونے چاہیے

آزا د کشمیر سڑکوں کی حالت بد تر ہو چکی ہے سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نالیوں کی بھی تعمیر ہونی چاہیے تاکہ گندے اور بدبودار پانی سے بچا جا سکے عطاء الرحمن غازی نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات محنت کر کے ڈگریاں تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن فیلڈ میں بے یارو مدد گار نظر آتے ہیں حکومت کو تمام مسائل پر توجہ دینی ہو گی اب ٹرینڈ بدل چکا ہے ہوائی اعلانات سے کام نہیں چلتا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved