عالمی سامراجی و طاغوتی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، محمد سجاد
  12  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی)عالمی سامراجی و طاغوتی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ‘اہل پاکستان کو مثالی اتفاق و تحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،فر قہ واریت لسانیت زہر قاتل ہیں مسلمانوں کی کامیابی رب کریم کے احکامات پر خاتم النبئن کے طریقے کے مطابق عمل کرنے میں ہے،ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جموں وکشمیر کے نائب امیر مولانا محمد سجاد شاہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج پاکستان کو غیر مسحکم کر کے اسکو بھی مصر شام اور عراق بنانا چاہتا ہے،مگر تمام طاغوتی طاقتیں یہ جان لیں کے اہل پاکستان بالعموم اور پاکستان کے محافظ ادارے اور لوگ بالخصوص جاگ رہے ہیں ،پاکستان کی طرف ہر اٹھنے والی غلیظ آنکھ نکال دی جایئگی پاکستان تمام اہل اسلام بالخصوص اہل کشمیر کی امیدوں کا مرکز ہے،اہل پاکستان کو اغیار پر گہری نظر رکھنی ہو گئی اور یہود ونصاریٰ اور ان کے کاسہ لیسوں اور ایجنٹوں کو ناکام بنانا ہو گا ،آج بلو چستان سے لیکر گلگت تک جہاں پر بھی کوئی واردات ہو تی ہے تو اس کے پیچھے امریکہ اسرائیل اور انڈیا کا ہاتھ ہو تا ہے،

یہ تینوں ممالک دہشت گرد اور کٹر مسلم دشمن ہیں ہمارے سیاستدانوں کو بھی ہوش میں آجانا چاہیے آج کسی کی انڈیا سے دوستی ہے کوئی اسرائیل کا حمایتی ہے،اور کوئی امریکہ کو اپنا ناخداتصور کرتا ہے ،اہل پاکستان کو مذہبی و سیاسی تعصبات کو یکسر ترک کرکے اللہ کے حکامات اور خاتم الانبیاء کے مبارک اور نورانی طریقوں پر چلنا ہو گا تب ہی ہم انفرادی و اجتماعی طور پر کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہمیں پہلے سے زیادہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرناہوگا ،تاکہ آنے والے ایام میں ہم بحثیت قوم مذیدترقی کر سکیں ہمارے سیاستدانوں اور مذہبی قیادت نے اگر حالات کا ادراک نہ کیا تو آنے والے ایام میں ہمیں شاید بہت ساری پر یشانیوں کا سامنا کرناپڑجائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved