میرپور ،آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر زراعت توسیع کا ضلع میرپور کادورہ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی)آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر زراعت توسیع راجا محمد آصف خان نے ضلع میرپور کادورہ کیا۔دورہ کے دوران انچار ج پراجیکٹ فروغ ایگری بزنس راجہ ظہیراحمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر زراعت نے ضلع میرپور کے آفیسران اور سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔اس موقع پرنائب ناظم زراعت توسیع عبدالرؤف، معاون ناظم زراعت توسیع محمد طاہر مسعود،معاون ناظم زراعت توسیع ڈڈیال امجد اقبال، محمد آصف جمیل اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر میرپور ، راجہ محمود احمد اسسٹنٹ ایگریکلچرل انجینئر ،محمد اظہر حنیف زراعت آفیسر سرکل چیچیاں، پرویز اقبال ہیڈکلرک، فیلڈ انسپکٹر محمدیوسف، افتخاراحمد سینئر کلرک اور تمام دفتری سٹاف نے شرکت کی اوراپنا اپنا تعارف ڈائریکٹر زراعت کو کروایا۔ اس موقع پرڈائریکٹرزراعت نے کہاکہ آفیسران اور فیلڈ معاون کو اسطرح متحرک کریں کہ ان کا کام عملی طور پر کھیتوں میں نظر آئے۔ ترقیاتی منصوبہ جات کچن گارڈننگ ۔ CMPپراجیکٹ ۔ ایگری بزنس اور ٹنل کے حوالہ سے کہا کہ زمینداران کو معلومات فراہم کرنا آفیسران کی ذمہ داری ہے اور کوئی بھی ابہام ہو تو بالا دفاتر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے

۔ ملازمین کو وقت کی پابندی اور کام کو بروقت کرنے کی ہدایات دیں ۔اس موقع پر نائب ناظم زراعت توسیع ضلع میرپور عبدالرؤف نے ڈائریکٹرزراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ہذا میں سبزیات کے پلاٹس لگ چکے ہیں اور مینگو ملی بگ کے تدارک کے خلاف مہم کے لئے مورخہ 13-14نومبر 2017 میرپور اور ڈڈیال میں سٹاف /زمینداروں کی تربیت منعقد کی جا رہی ہے۔ جبکہ کراپ میکسمائزیشن پراجیکٹ)CMP (فروغ ترقی فصلات) ، کے تحت ضلع ہذامیں 800ایکڑ(6400کنال) کیلئے DAPکھاد اور بیج گندم 50% سبسڈی پر جو مرکز کی طرف سے فراہم کی گئی تھی ۔ ترسیل مکمل ہو چکی ہے اوراسکے متعلق فیلڈ سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے جسکو ناظم زراعت نے سراہا اورکہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور آئندہ بھی کسانوں کی بہتری کے لئے کام کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ علاوہ ازیں زمینداروں کی سہولت کے لئے 700ایکڑکیلئے کھاد و بیج گندم مارکیٹ ریٹ سے سستاضلع ہذا کے تمام توسیعی مراکز ہا پر فراہم کیا گیا ہے۔زمیندار وں سے کہاکہ محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔ اور دیگر زرعی سرگرمیوں کو بھی بہتر انداز میں نبھانے کی ہدایات دیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved