وزیراعظم نے گڈ گورنس کے قیام اور میرٹ کی بالادستی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں‘ فدا حسین کیانی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی)مسلم لیگ ’’ن‘‘ آزاد جموں وکشمیر کے چیئرمین تنظیمی بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ریاست جموں وکشمیر کے نظریاتی و سیاسی تشخص و وقار کو بحال کرنے ، خطے کے اندر مثالی بلا تخصیص تعمیر و ترقی ،گڈ گورنس کے قیام ، میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی اور آزاد خطے میں مالی ڈسپلن کے لئے انتہائی موثر اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔فدا کیانی نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ہمارے بزرگ اور قائد ہیں اُن کا شمار ریاست کے بڑے رہنماؤں میں ہے جن کی تنقید میں بھی رہنمائی اور اصلاح کا پہلو ہوتا ہے ، مسلم لیگ ’’ن‘‘ متحد و منظم ہے، اپوزیشن بغلیں نہ بجائے اُس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا وہ اپنی توجہ منفی سرگرمیوں پر ضائع نہ کرے بلکہ 2021کے انتخابات کی تیاری کرے ۔ اپنے ایک بیان میں فدا کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم ، صدر مسلم لیگ ’’ن‘‘ راجہ فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر پر جامع پالیسی مرتب کرنے اور حکومتی کردار کے تعین کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مل بیٹھنے کی جو دعوت دی ہے اُس پر اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے سنجیدگی سے غور کرنے اور اس کا مثبت جواب دینے کی بجائے وزیر اعظم کے خلاف منفی بیان بازی افسوس ناک ہے اپوزیشن رہنماؤں کے اس عمل سے اُن کی مسئلہ کشمیر پر عدم دلچسپی اور لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومت کو زرداری ہاؤسز میں گروی رکھ دیا گیا تھا ، ریاست کے تشخص کو بُری طرح پائمال کیا گیا ، اُس وقت کے وزیر اعظم چوہدری

عبد المجید کو ایک اشارے پر طلب کیا جاتا تھا ، اور کاغذ کے پرزوں پر احکامات دئیے جاتے تھے ۔ فدا کیانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ’’ن‘‘کی حکومت قائم ہونے کے بعدقائد پاکستان میاں محمد نواز شیریف نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو فری ہینڈ دیا اور ترقیاتی بجٹ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کر کے کشمیریوں کے ساتھ محبت اور عملی وابستگی کا اظہار کیا ۔ فدا کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی عزت و وقار اور اُن کے تشخص پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں چاہے اس کیلئے انہیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ، انہوں نے خطے کے اندر کرپشن ، لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانیوں کے تمام راستے بند کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس جد وجہد میں خطے کے عوام کو اُن پر مکمل اعتماد ہے ، مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے کارکنان وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے دست و بازو ہیں اور وہ ریاست کے اندر ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم ، صدر مسلم لیگ ’’ن‘‘ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved