تھوڑی سی محنت سے ہم اپنے پودوں کو بڑے نقصان سے محفوظ کر کے اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں‘ ناظم اعلیٰ زراعت
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی)ناظم اعلیٰ زراعت ڈاکٹر بشیر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آفیسر توسیع عبدالروف نے انسدادی مہم آم کی گدھیڑی کی ٹریننگ کے سلسلہ میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سی محنت سے ہم اپنے پودوں کو بڑے نقصان سے محفوظ کر کے اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں اور پودوں کی زندگی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آم کی گدھیڑی کوشروع میں بغیر کیمیکل کے استعمال کے کنڑول کیا جا سکتا ہے بعد ازاں سخت کیمیکل کے استعمال سے بھی مکمل کنٹرول نہیں ہو پاتا نیز ان زہروں کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ ہمیں چائیے کے زہروں کا استعمال کم سے کم کریں اور بغیر زہروں کے استعمال کے کیڑے مکوڑوں کے تدارک کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے انسداری مہم آم کی گدھیڑی کی ٹریننگ کے

سلسلہ میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انٹومالوجسٹ ظفرجہانگیر، اسسٹنٹ انٹومالوجسٹ عبدالحفیظ نے آم کی گدھیڑی کی حفاظت کے لیے لیکچردیئے جبکہ اس موقع پراسسٹنٹ ریسرچ آفیسر مظفر آباد عماد حسن، معاون ناظم میرپورمحمدطاہرمسعود، اسسٹنٹ آرٹیکلچرآفیسر آصف جمیل، معاون ناظم تحصیل ڈڈیال امجداقبال، ایگریکلچرآفیسرچیچیاں اظہرمحمد حنیف، ایگریکلچرآفیسر چکسواری محمدشفقت، فیلڈ انسپکٹر محمدیوسف، محکمہ زراعت مظفرآباد کے محمداعظم ترک، جملہ فیلڈ سٹاف، فیلڈ اسسٹنٹ اوربلدیہ میرپور کاعملہ اورترقی پسندبیلداران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آفیسر توسیع عبدالروف نے کہاکہ آم کی گدھیڑی کے تدارک کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت زمینداروں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو آم کی گدھیڑی کی تدارک بارے عملی طور پر تربیت دی جارہی ہے اور اس دوران زمینداروں کو ممکن حد تک تدارک میں استعمال ہونے والا سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved