مظفرآباد،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کا اچانک دورہ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے گزشتہ شام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کا اچانک دورہ کیا۔سٹاف کی حاضری،ایمرجنسی سروسز اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ پرسنل سٹاف آفیسر حسن جلال اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے وارڈ میں مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی اور استفسار کیا کہ وہ صحت سہولیات سے مطمئن ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و دیگر ایمرجنسی سٹاف کو ایمرجنسی سروسز بہتر طور پر مہیا کرنے پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ ان سروسز کو مزید بہتر کیاجائے تاکہ کسی بھی مریض کو ہسپتال انتظامیہ و عملہ سے کوئی شکایت نہ ہو۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر صحت عامہ کے ویژن اور سیکرٹری صحت عامہ کی ہدایت پر صحت کے اندر نئی نئی اصلاحات لارہے ہیں۔جن میں تھیلیسیمیا سینٹر،ڈائیلاسز سنٹر،نرسنگ کالج راولاکوٹ اور مظفرآباد کا قیام بھی شامل ہے۔ PC-I منظوری کے مراحل میں ہے جس کی بدولت خواتین کو مقامی سطح پر صحت کی تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved