حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ، چوہدری لطیف اکبر
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی)پی پی پی آزاد کشمیر کے سربراہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔تعلیمی پیکج کے خاتمے سمیت یونیورسٹی کیمپس کے بندش جیسے اقدامات اور اب تمام شعبہ ہائے زندگی کے تاجروں پر ٹیکس عائد کر کے عوام کا جینا محال کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعوان پٹی کے مقام پر پی پی کے مرکزی رہنماء تھانیدار(ر)محمد افسر اعوان کے بیٹے آفتاب افسر کی شادی کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں

چوہدری لطیف اکبر چوہدری رشید،اختر پرویز اعوان،محمد حنیف اعوا ودیگر جب اعوان پٹی پہنچے تو ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا کارکنان نے بھنگڑے ڈالے،ڈھولک کی تھاپ پر رقص کیا۔ڈھولک کی تھاپ پر گھوڑوں سے رقص کروایا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ہار پہنائے گئے اور ہزاروں افراد نے انہیں ایک جلوس کی شکل میں شادی والے گھر پہنچایا۔اس موقع پر سابق مشیران محمد عارف مغل،مبشر منیر اعوان،تاجر رہنماء محمد الیاس اعوان،اظہر منیر اعوان،شفیق اختر اعوا،افتخار اعوان سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔چوہدری لطیف اکبر نے مزید کہا کہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کے 57ویلج بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز کی فراغت،قبل ازیں محکمہ شاہرات کے سینکڑوں عارضی ملازمین کو فراغت،موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی ہے۔لطیف اکبر نے کہا کہ سردار سکندر حیات کے انکشافات سے یہ بات تسلیم ہو گئی ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدوار ہے ٹکٹوں کی خرید وفروخت پر پارٹی قیادت باہم دست گریباں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved