سی پیک آزاد خطہ کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا، سردار مسعود خان
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سی پیک آزاد خطہ کی معاشی ترقی مین سنگ میل ثابت ہو گا ہمیں بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات دیکر آزاد کشمیر کی طرف راغب کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے سیکرٹری صنعت و حرفت طارق مسعودخان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر میں اُن سے ملاقات کی اور صدر ریاست کو صنعت و حرفت ،معدنی وسائل کے جاریہ منصوبہ جات اور سرمایہ کاروں کو فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا صدر ریاست نے کہا کہ خطہ تعمیر و ترقی اور معاشی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے

مستقبل مین سی پیک کے ذریعے یہ خطہ پورے ملک کیساتھ جڑ جائے گا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت خطہ کی جدید خطوط پر ترقی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کررہی ہے جسکے مثبت اثرات مرتب ہونگے اس سلسلے میں خطے میں بیرونی سرمایہ کارون کو راغب کرنے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر انداز میں کوشش کر نا ہو گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved