حکومت کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کرے‘ خواجہ طارق سعید
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ(آئی این پی)پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ حکومت کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کرے حالیہ فائرنگ اور گولہ باری سے حویلی سمیت پونچھ سیکٹر کی آبادی بری طرح متاثرہوئی میڈیا سے گتفتگو کرتے ہوئے خواجہ طارق سعید نے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث آزا د کشمیر کی سر حدی آبادی اور املاک بری طرح متاثر ہو رہی ہیں قیمتی جانوں کا ضیائع ہو رہا ہے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کے دورہ حویلی سیکٹر کے مثبت اثرات سامنے آنے چاہیءں اور مقامی آبادی کو ریلیف فراہم کرنے

کیلئے اقدامات کرنا ہونگے اُنہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت رکوانے کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے تاکہ مقامی آبادی کو محفوظ بنایا جا سکے جبکہ شہدأ اور زخمیوں کی مالی امداد میں اضافے کیساتھ متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں میں عملاً حصہ دیا جائے ۔تحریک آزاد ی کشمیر کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروانے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کو مربوط بنانا ہو گا،عالمی برادری ،حریت قیادت کے ساتھ روا رکھے گئے بھارتی سلوک کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved