پی وائی اور آزادکشمیر کے چیئرمین سردارضیاء قمر کادورہ ہٹیاں بالا‘ پرتپاک استقبال کیا گیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(آئی این پی)پی وائی اور آزادکشمیر کے چیئرمین سردارضیاء قمر کادورہ ہٹیاں بالاپرتپاک استقبال کیا گیا فضاء جیئے بھٹو جیئے بلاول کے نعروں سے گونج اٹھی تفصیلات کے مطابق پی وائی او کے مرکزی چیئرمین سردار ضیا قمر نے قیادت کے ہمراہ ہٹیاں بالا کا دورہ کیا ہٹیاں آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پی وائی او سیدجواد ہمدانی کی قیادت میں ان کا شانداراستقبال کیا گیا دھنی بقالاں سے ایک بڑی موٹڑسائیکل کار ریلی کی شکل میں انہیں ہٹیاں بالا پنڈال لایا گیا اس دوران صدر پی پی ضلع ہٹیاں بالا راجہ پرویزاقبال،کوآڈنینٹرزرداری ہاؤس خواجہ ناصر چک،پی ایس ایف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈراشدمغل،پی وائی کے راہنماء تیموربیگ ،لیاقت علی اعوان،سیدنورمحمدشاہ،ظاہرہمدانی،راجہ ادریس آفتاب،محسن ہمدانی بھی ہمراہ تھے

ہٹیاں بالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی اور آزادکشمیر کے چیئرمین سردارضیاء قمر، مرکزی نائب صدر پی پی پی آزادکشمیر صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ،صدر پی پی راجہ پرویزاقبال یڈووکیٹ، یڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پی وائی او سیدجواد ہمدانی،خواجہ ناصرالدین چک،راشدمغل،تیموربیگ،لیاقت علی اعوان،نمبردارساجدہمدانی،لیاقت علی اعوان،راجہ ادریس آفتاب،عمر گیلانی،حسنین کاظمی ودیگر نے کہا کہ آزادکشمیر مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے غریب وتعلیم مکاؤ پروگرام شروع کررکھا ہے یونیرسٹی کیمپس،سائنس ماڈل کالج کے بعد میونسپل کمیٹی کی حدود میں135سے زائدآئٹم پر ٹیکس لگا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا غریب شخص نوالے کو ترستا ہے جبکہ موجودہ حکومت وہ نوالہ بھی چھین رہی ہے پپلزپارٹی لگائے گئے ٹیکس کو مسترد کرتی ہے کیونکہ ٹیکس جے لیئے پہلے سہولیات دی جاتی ہیں گڈگورنس کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے پپلزپارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی 5دسمبر 2017کو پاکستان پپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی میں آزادکشمیر بھر سے قافلے بڑی تعداد میں پہنچیں گے اور یہ دن پاکستان کی تاریخ میں الیکشن سے قبل ریفرنڈم ہوگا نوازشریف جاچکے ہیں ان کی باقیات کو بھی جلد دفن کریں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved