محترم اس خبر کو ضرور شامل اشاعت کریں شکریہ ، ارشد محمودبٹ
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر رکن چوہدری فیض حمید فیضی نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن،ظلم ناانصافی کے خاتمہ کیلئے قائد پاکستان عمران خان نے جو رول ادا کیا ہے اس سے کرپٹ مافیا بے نقاب ہو ا ہے پاکستان کی بقاء کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے جن نعمتوں سے نوازا ہے وہ کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں عوام محب وطن اور محنت کش ہیں چند کرپٹ سیاستدانوں اور ان کے حواریوں نے ملک کو لوٹا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو ہر شہری لاکھوں روپے کا مقروض پیدا ہوتا ہے کرپٹ لوگ اپنا سرمایہ واپس لے آئیں تو قرضے ختم ہو سکتے ہیں آنے والے انتخابات میں PTIکلین سویپ کرے گی آزادکشمیر میں پی ٹی اائی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے مسلم لیگی قیادت نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا اب آواز خلق نکارا خدا بن چکا ہے ۔سابق وزیراعظم سکندر حیات خان کے بیانات نے ان پر مہر ثبت کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری فہد جاوید، چوہدری اسحاق ،چوہدری کلیم دتیالوی بھی موجود تھے

چوہدری فیض حمید فیضی نے کہا کہ عمران خان جب سیاست میں نہیں تھے اس وقت بھی ان کے آئیڈیل تھے جنہوں نے پاکستان کو کرکٹ میں ورلڈ چیمپن بنایا اس کے بعد سیاست میں آکر کرپشن کے خاتمہ کیلئے آواز بلند کی جس کو عوام کی تائید ملی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2013کے انتخابات ڈیزائن انتخابات تھے جس میں پیپلزپارٹی نے تمام وسئال استعمال کر کے پی ٹی آئی کا راستہ روکا اور (ن) کو حکومت دی۔ جس کے خلاف PTIنے آواز بلند کی اور چار حلقوں میں انتخابات کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ لیگی MPA.MNAکی جعلی ڈگریوں میں نااہلی PTiکی جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ بالاخر نواز شریف کو بھی نااہلی کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرپٹ نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور 2018کے انتخابات میں PTIکلین سویپ کرے گی (ن) لیگ اور PPPکا حشر ہو گا انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عالمی دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خدمات سے ہر کوئی واقف ہے ہم ان کی طرف سے کنٹرول لائن توڑنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved