تراڑکھل کے جملہ مسائل حل کریں گے،راجہ محمد فاروق حیدر
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزاد کشمیرو صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کی تعمیر ، تراڑکھل کو ٹاؤن کمیٹی بنانے، واٹر سپلائی سکیم ، نوجوانوں کے لیے کھیل کا سٹیڈیم بنانے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تراڑکھل کے جملہ مسائل حل کریں گے ۔خستہ حال سڑکوں کو ریکنڈیشنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تراڑ کھل کو راولپنڈی سے ملایا جائے گا۔ اہلیان تراڑ کھل کو عظیم جرنیل خان بہادر خان کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں یہ ان کی سترسالہ جدوجہد ہے جو 47سالوں سے پارلیمانی سیاست میں محترک کردار اداکر رہے ہیں ۔ حلقہ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ۔اپوزیشن والے کہ رہے ہیں کہ ہماری سکیمیوں پر تختیاں لگا رہے ہیں انہیں کہتا ہوں کہ ان کی کرپشن کی قبروں پر تختیاں لگاؤں گاتاکہ لوگوں کو یہ پتا چل سکے کہ انہوں نے کیا گل کھلائے ہیں ۔ اپوزیشن کے کہنے پر نہ کسی نہ ووٹ دیے نہ استعفیٰ دے گا۔تراڑکھل میں 1122کا دفتر قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تراڑ کھل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے کی صدارت سینئر مشیر حکومت سردار خان بہادر خان نے کی ۔ جبکہ آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر ، وزیر خزانہ ،منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر محمد نجیب نقی ، ملک پرویز ممبر کشمیر کونسل ، سردار ظہیرخان ، سردار صالح محمد خان ، سردار امتیاز ، ماجد سردار ، سردار طارق ، علی حسین خان ، ملک شکیل اعوان ، سردار یاسر منشاء خان ، سردار ابرار ایڈووکیٹ ، فاضل صدیقی ، ظفر مغل ، حافظ منیب السلام ، خورشید احمد کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں پورا آزاد کشمیرکی خوشحالی کیلئے یکساں سوچ رکھتا ہوں اور عمل سے یہ بات ثابت کی ہے،نہ گھبرانے والا ہوں نہ جھکنے والا یہ گردن اللہ کے سوا کسی کے آگے جھکی ہے نہ جھکے گی ۔ پونچھ کی دھرتی نے کئی گوہر نایاب پیدا کیے ہیں جنہوں نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم اور ہائیڈرل کے شعبے میں ترقی کر کے آزاد کشمیر میں بے روز گاری کے خاتمے اور ذرائع آمدن میں اضافہ کر کے خوشحالی لائیں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا کریڈٹ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے آزاد کشمیرکے عوام کی ضروریات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے دوگناہ بجٹ فراہم کیا وسائل کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے عوام کے لیے ریلیف مہیا کیا اور

ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کئے گئے تاکہ لوگوں کو فوری ادویات ودیگر سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی دلچسپی سے ہجیرہ ہسپتال میں جدید مشینری مہیا کی گئی ہے جہاں بہت جلد معیاری علاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کے بغیر کوئی بھی حکومت اپنا اہداف پورا نہیں کر سکتی ۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وسائل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں برابری کی بنیاد پر چار کروڑ روپے فی حلقہ انتخاب فراہم کر کے ایک مثال قائم کی ہے جس کے نتائج عنقریب زمین پر نظر آنا شروع ہونگے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ حلقہ انتخاب بلوچ و تراڑ کھل میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ذاتی دلچسپی لی اور عملاًیہ ثابت کیا کہ وہ ان علاقوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حلقہ 6بلوچ میں کروڑوں روپے کے منصوبے تعمیر ہو رہے ہیں اور فنڈز وافر مقدار میں فراہم کئے جارہے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے دور دراز علاقو ں کے لوگوں کو شہری سہولتیں میسر آئیں گی ۔ انہوں کہا کہ تعمیر وترقی کا یہ تسلسل اسی طرح جاری رہا تو ہم آئندہ چار سال میں اسی خطہ کی قسمت بدل دیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved