شاعرہ مشرق علامہ محمد اقبال نے نظریات اورافکار پر عمل کرکے ملک ترقی کرسکتاہے،شاہ غلام
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ (نمائندہ خصوصی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام نے کہاکہ شاعرہ مشرق علامہ محمد اقبال نے نظریات اورافکار پر عمل کرکے ملک ترقی کرسکتاہے ۔اقبال کو کشمیر سے جدا نہیں کیاجاسکتا۔راونڈٹیبل کے ذکرکیساتھ اقبال کمیٹی کاذکر بھی آنا ہے ۔ہندوستان والے کہتے ہیں کہ وہ ہمارے شاعر ہیں۔جب کہ ایران اوروسطی ایشیاء والے کہتے ہیں کہ وہ ہمارے شاعر ہیں ۔مگرعلامہ اقبال سب کے شاعر ہیں ۔میں ہندوستان میں گیااورآلہ آباد میں گیااس جگہ کوبھی دیکھا بزوہ منزل آلہ آباد جہاں پر علامہ اقبال نے خطبہ آلہ آباد دیاتھا علامہ اقبال کو میں نے تین حصوں میں پایا ۔سیاست دان شاعر اورفلاسفر تینوں کو یکجا کرتے ہیں توکئی سیاست غالب کئی شاعری اورکئی فلاسفری نظر آتی ہے اورجو خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا اسے قائد اعظم محمد علی جناح نے پورا کرکے دکھایا ۔ہمارا ایک ہی نظریہ ہے جو دوقومی نظریہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دیاتھا ۔اس پر عمل کرکے ہی کشمیر آزادہوسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںآزادجموں وکشمیر وویمن یونیورسٹی باغ میں منعقدہ سیمنار افکاراقبال میں بحیثت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس سیمنار کی صدارت وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر عبدالحلیم خان نے کی ۔ جبکہ سیمنار سے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ،آزادکشمیر حکومت کے

وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان،پروفیسرڈاکٹر فگار حسین ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیسر فریال قمر ،سدرہ بتول ،فرخ ،جویرہ جاوید،طاہرہ گلزار ،حورالناس مقدس ،فرحانہ کاظمی ،عشا گل ،اقراء نصیر ،اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہ میں پانچ مرتبہ اوآئی سی کے اجلاس میں شرکت کرکے نمائندگی کرچکاہوں ۔برادریوں کی تصبات سے نکلنا ہوگااورعوامی خدمت کو شعار بنانا ہوگا ۔میرٹ اورانصاف کااداروں میں خیال رکھا جائے ۔آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن انتہائی فعال ادارہ بنا دیاگیاہے۔جس نے اہلیت قابلیت اور میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس طرح یونیورسٹیز اوردیگر اداروں میں میرٹ کاخاص خیال رکھا جائے ۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختیار چوہدری کاخصوصی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے وویمن یونیورسٹی کاقیام آزادکشمیر میں عمل میں لایا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچوں کو اقبال کی شاعری نشر اورخطوط کو بھی پڑھنا چاہیے جس میں اقبال نے زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کیاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved