عبا سپورعظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

عباس پور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر 15نومبر بروز بُدھ 11بجے دِن عبا سپور بوائزڈگری کالج کے لان میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا پونچھ حلقہ نمبر1کا عبا سپور میں شاندار استقبال کرے گے اور عبا سپورعظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار امجد یوسف کا حلقہ نمبر1کی ساتوں یونین کونسل کا طوفانی دور، پارٹی کارکن متحد ہو گے۔ عوام نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے لیے جوش وخروش پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار امجد یوسف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما اور وزیر اعظم کے سابق میڈیا کواڈینیٹر چوہدری محمد شفیق کے درمیان ملاقات حلقہ نمبر1کی ساتوں یونین کونسل میں چلائی گی۔ مہم اور پارٹی صدر کے استقبال اور وٹس کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی صدر کے 15نومبر کے حلقہ نمبر1کے اندر استقبال کے لیے اتفاق سے پروگرام جاری کیا گیا۔ سردار امجد یوسف نے پارٹی کے سنیئر رہنماؤں سردار اخلاق ایوب خان، چوہدری شہزاد بشیر ایڈووکیٹ، سردار مشتا ق احمد خان ایڈووکیٹ ، سردار عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راجہ اصغر کیانی ،سردار اجمل طاہر ایڈووکیٹ ،چوہدری خالد ایڈووکیٹ، سردار شفاعت فیضی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد لطیف کے ہمراہ حلقہ نمبر1کی ساتوں یونین کونسلوں کا تفصیلی دورہ کر کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے عوام اور پارٹی کارکنوں سے رابطہ کیا۔ سردار امجد یوسف نے کہا کہ اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر جب پونچھ حلقہ نمبر1کی حدود میں داخل ہوں گے تو دواراندی کراس میں یونین کونسل سہڑہ اور یونین کونسل بٹل ،منڈھول کے پارٹی رہنماؤں سردار ابرار

حسین ایڈووکیٹ، سیّد امجد شاہ، سردار غفور ،خواجہ محمد ادریس ، سردار رحیم خان، سردار شراکت ایڈووکیٹ کی قیادت میں سہڑہ اور بٹل منڈھول یونین کونسلوں کے کارکن پارٹی صدر کا استقبال کریں گے ، کھڑانج کے مقام پر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں یونین کونسل سہر ککوٹہ کے کارکن پارٹی صدر کا استقبال کریں گے۔ یونین کونسل گھمیرمیں سردار شفاعت فیضی ،ٹانڈہ گھمیر کے مقام پر چوہدری محمدلطیف استقبال کریں گے اور بیڑی گلی کے مقام پر پہنچنے تو سردار امجد یوسف،چوہدری محمد شفیق، سردار اخلاق ایوب، سردار عبدالقیوم ایڈووکیٹ، سردار فیصل نسیم، چوہدری شہزاد بشیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر راجہ افتخار احمدکی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا سب ڈویژن عباس پور کے کارکن استقبال کریں گے۔ بیٹری گلی سے پارٹی صدرکو موٹر سائیکلوں ، کاروں ،گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ عباس پور لایا جائے گا اور اپر اڈا سے عبا سپور کے شہری اور حلقہ نمبر1کے عوام کا پیدل جلوس شامل ہو جائے گا۔ عباس پور شہر سے گزر کر پارٹی صدرکو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور لان کے وسعی سبزہ زار میں قائم جلسہ گاہ لایا جائے گا جہاں پر پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر و دیگر مقررین خطاب کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved