فتح پور تھکیالہ،نکیال میں خسرہ کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

فتح پور تھکیالہ(نمائیندہ خصوصی)نکیال میں خسرہ کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی۔خسرہ کے مرض سے بیشتر افراد متاثر،بیشتر سکولوں کے سینکڑوں بچے بھی خسرہ سے متاثر ہو گے ہیں ۔محکمہ صحت کے حُکام فوری نوٹس لیں اور خسرہ کے تدارک کے لیے متاثرہ عوام کی مدد کریں اور خسرہ کو مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور عوام کو خسرہ سے بچاو ٗ کے لیے حفاظتی تدابیر سے بھی اگاہی مہم چلائی جائے۔

عوامی حلقوں کی صحت حُکام سے اپیل۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن نکیال میں خسرہ کے مرض نے وبائی شکل اختیار کر لی جس سے بچے اور بڑے افراد شدید متاثرہو رہے ہیں۔نکیال کے بیشتر سکولوں کے بچوں میں بھی خسرہ کے مرض سے سینکڑوں بچے متاثر ہو نے لگے ۔عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے ذمہ دارن سے اپیل کی کہ وہ خسرہ جو ایک وبائی شکل اختیار کر چُکا ہے اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید افراد کو مذکورہ مرض سے بچایا جا سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved