کھوئی رٹہ،دو اشتہاری ملزم گرفتار
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف)ایس ایس پی کوٹلی اور ڈی ایس پی کوٹلی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ ان ایکشن کودو اشتہاری ملزم شہباز عرف شمی ولد محمد اکبر ساکن کراس اور وحید اللہ ساکن اپر دیر سوات کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری زوالقرنین سرفراز اور ڈی ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ حرکت میں آ گئی اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او انسپکٹر حاجی سکندر اعظم نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او طارق سلریا،اے ایس آئی فیصل صدیق ، کنسٹیبلان ، دلشار اور نوید احمد، ڈی ایف سی ابرار مرزا عرف باری ،اخمل راجہ شامل تھے نے مقدمہ علت نمبر 93/16بجرائم 16/2HA, 10/11میں مطلوب اشتہاری ملزم وحید اللہ ولد عارف اللہ قوم کوہستانی

ساکن کلکوٹ کوہستان ضلع اپر دیر پاکستان سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ لا کر حوالا ت میں بند کر دیا جبکہ ایک اور اشتہاری ملزم شہباز عرف شمی ولد محمد اکبر ساکن کراس ا ہم مقدمہ میں مطلوب تھا عوام علاقہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او حاجی سکندر اعظم ،ایڈیشنل ایس ایچ او طارق سلریا، اے ایس آئی فیصل صدیق اور پوری ٹیم کی کی کارکردگی کو سراہا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved