کھوئی رٹہ،جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کے انتخابات مکمل
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف)جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کے انتخابات مکمل،قاری اشرف عزیز صدر ، حافظ اعظم نقشبندی سیکریٹری جنرل جبکہ مطلوب صدیقی آرگنائزربن گئے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کے انتخابات کا انعقاد کھوئی رٹہ پریس کلب دفتر میں ہوا۔انتخابات کا عمل صاف شفاف طریقہ سے ہوا جس کی تمام وقت مانیٹرنگ صدر کھوئی رٹہ پریس کلب اور انکی ٹیم نے کی۔الیکشن کمشنر صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی،سیکریٹری الیکشن کمیشن راجہ سکندر خان ایڈووکیٹ،معاونین راجہ رب نواز زرگر،قاری محبوب الرحمن صدیقی نے الیکشن کا احسن طریقہ سے انعقاد ممکن بنایا ۔الیکشن میں پریزائڈنگ آفیسر زبیر قمر اور پولنگ آفیسر ظفر اقبال غازی نے خوبصورت طریقہ سے صبح نو بجے سے لیکر دن دو بجے تک ووٹنگ کے عمل کو مکمل کیا

۔الیکشن کمشنر صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی نے نتائج کا اعلان کیا۔جس کے مطابق صدارتی امیدوار قاری اشرف عزیز نے 158ووٹ حاصل کیے جبکہ محمد اظہر نے 60ووٹ حاصل کیے۔سیکٹریٹری جنرل حافظ اعظم نقشبندی اور آرگنائزر مطلوب صدیقی بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔بعد ازاں تقریب سے سرپرست اعلیٰ جماعت اہلسنت علامہ قاضی محمد عظیم نقشبندی،صدر جماعت اہلسنت پروفیسر محمد عبدلاللہ طاہر،صدر کھوئی رٹہ پریس کلب شوکت علی کھو کھر،نو منتخب صدر قاری اشرف عزیز،راجہ سکندر ایڈووکیٹ،ظفر اقبال غازی نے خطاب کیا۔شرکاء تقریب نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved