حلقہ کھڑی شریف ترقی کی راہ پر گامزن ہے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھڑی شریف (نمائندہ اُوصاف)حلقہ کھڑی شریف ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری رخسار احمد کے احسان مند ہیں ذوالقرنین علی ،راجہ راحیل کیانی کا مشترکہ بیان راجہ منیب ٹھاکر کی قیادت میں ضلع میرپور کو مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا گڑھ بنائیں گے تفصیل کے مطابق ضلعی انچارج مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ میڈیا سیل میرپور مرزا ذوالقرنین علی اور نائب صدر یوتھ ونگ حلقہ کھڑی شریف راجہ راحیل کیانی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف ترقی کی راہ میں تیزی سے گامزن ہے ہر طرف تعمیر و ترقی کے جھال بچھائے جا رہے ہیں کوئی محلہ کوئی بھی گلی اب کچی نہیں رہے گی وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار احمد کی قیادت میں کھڑی شریف کو ایک مثالی حلقہ بنایا جا رہا ہے چوہدری رخسار احمد نے بطور عوامی لیڈر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ بلا تخصیص کام کروانا ہر سیاسی کے بس کی بات نہیں ہے اُن کے مقابلے میں ڈھیڑوں حلقہ میں سیاست کر رہے ہیں مگر چوہدری رخسار احمد کی سیاست صرف سیاست نہیں بلکہ عوامی نمائندہ کی ہے چوہدری رخسار احمد درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور

عوام کی مشکلات میں اُن کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور اب جو انقلاب چوہدری رخسار احمد نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں لا رہے ہیں اُس تعمیر و ترقی کے انقلاب نے حلقہ کھڑی کو ایک نئی روح بخشنی ہے اب حلقہ میں پہلے جیسی سُست سیاست نہیں ہو گی عوام نے سُست اور کرپٹ سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوام کام چاہتی ہے اور عوام کے کام آنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے چوہدری رخسار احمد نے عوام کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور تو اور برادری اور پارٹی کو ایک سمت رکھ کر عوام کی مدد کی اور اُن کے کام کروائے کسی لیڈر میں یہی خصوصیات ہونی چاہیے جو برادری اور پارٹی کی سیاست نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں گھر کرنے کی سیاست کرے جو عوام کے کام آئے اور عوام کی خدمت میں ہر وقت خاضر ہو ہم وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور چوہدری رخسار احمد کے احسان مند ہیں کے جنہوں نے اپنے ایک منفرد ویژن سے عوام کی ہر پریشانی اور تعمیر ترقی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے عوام کو ہر طرح سے ریلیف دیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved