ہجیرہ،پہلی پوزیشن حا صل کر نے والے طالب علم کو لیب ٹاپ دیا گیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ (نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹانڈہ گھمیر کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر اردو مباحثہ بعنوان "ڈھونڈے سے ملتا نہیں اقبال کا شاہین " منعقد کروایا گیا۔جس میں پونچھ ڈویژن کے متعدد سکولوں اور کالجوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصو صی محمڈن سائنس کالج ہجیرہ کے پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود تھے جبکہ تقریب کی صدرات ادارہ کے صدر معلم محمد افسر خان تھے ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ کے جونئیر معلم محمد ارباب فیضی نے انجام دیئے ۔ طلباء میں سخت مقابلے کے بعد اسلامیہ کالج ہجیرہ کے طالب علم مبشر اسحاق فیضی نے پہلی پوزیشن ،سعد احمد دوسری ،حمزہ سلیم کیا نی تیسری جبکہ چوتھی پوزیشن ادارہ کے طالب علم خیام معروف نے حا صل کی ۔پہلی پوزیشن حا صل کر نے والے طالب علم کو لیب ٹاپ دیا گیا۔تقریب میں

سیاسی و سماجی ،عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے مہمان خصو صی ڈاکٹر طارق محمو د،سیاسی و سماجی رہنماء سردار شفاعت فیضی ،محمد افسر خان ،پرنسپل سٹارز اکیڈمی ملک محمد اشفاق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ اداروں میں اردو مباحثہ منعقد کر نا خوش آئند ہے ۔ہونہار بچوں میں ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نے اردو مباحثہ ترتیب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ طلباء کے درمیان اس طرح کے مقابلے وقت کی اشد ضرورت ہے اور اگر گورنمنٹ اداروں میں اس طرح کے پروگرامات منعقد ہوتے رہیں تو وہ دن دور نہیں جبکہ گورنمنٹ ادارے بھی پرائیوٹ اداروں کے مقابلہ میں بہتر پرفامنس دیں گئے ۔مقررین نے ادرو مباحثہ منعقد کروانے پر انچارج پروگرام ارباب فیضی کومبارکباد دی جنہوں نے دن رات محنت کر کے خوبصورت پروگرام منعقد کروایا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved