اسلام گڑھ،موجودہ حکومت تعلیمی اداروں کے تباہ ہونے کی ذمہ دار ہے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

اسلام گڑھ(نامہ نگار)موجودہ حکومت تعلیمی اداروں کے تباہ ہونے کی ذمہ دار ہے ۔بوائز ہائی سکول بڑجن،گرلز ہائی سکول سہار،مواہ رڑاہ اور کنیلی میں درجنوں اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔خالی اسامیوں کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہیں ۔تعلیمی پیکج کے تحت پرموٹ ہونے والے اساتذہ کو حکومت پچھلی اسامیوں پر حاضر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور نئی تعیناتیاں عمل میں نہیں لائی جارہی

۔جس کی وجہ سے بالا تمام ادارے سانئس اور دیگر جنرل لائن کی اسامیوں سے محروم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چودھری شوکت علی،ذیشان ضمیر،وقاص تاج اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہورہے ہیں زیر تعلیم طلباء کی کہیں کہیں دن کلاسیں نہیں ہوتیں ۔ادارے کے سربراہان کی تمام تر محنت اور لگن کے باوجود ادارے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے دن بدن پستی کی طرف جارہے ہیں ۔وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،سیکرٹری تعلیم امجد پرویز اور محکمہ کے دیگر ذمہ داران نوٹس لیں اور اداروں کی خالی اسامیوں کو فل کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved