کسگمہ،پاکستان مسلم لیگ ن میں شمالیت اور حمایت کا اعلان کر دیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

کسگمہ(چوہدری امجد حسین سے) صدر یوسی پاکستان مسلم لیگ ن راجہ اورنگزیب خان ،راجہ مختار اور راجہ وسیم مختار کی کاوشیں رنگ لے آئیں، چوہدری انوار الحق و راجہ زوالقرنین سابق صدر کے سیاسی گروپ کو 440وولٹ کا چھٹکا، چوہدری اکرم ،چوہدری امجد اور چوہدری خالد آف ملک آباد جھنگ کلری یونین کونسل نے سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ بیت کر لی،قائدچوہدری طارق فاروق سمیت دیگر کارکنان راجہ اورنگزیب خان صدر یوسی کلری ،راجہ مختار بزرگ سماجی و سیاسی شخصیت کی موجودگی میں باقاعدہ حمایت اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا تفصیل کیمطابق جھنگ ملک آبد کلری کے سیاسی وسماجی رہنما چوہدری اکرم، چوہدری امجد، چوہدری خالد سمیت دیگر گھرانوں نے پورے خاندانوں سمیت چوہدری انوار الحق ور راجہ زوالقرنین خان گروپ کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمالیت اور حمایت کا اعلان کر دیا دہائیوں سے

ان کے ساتھ چلنے والے درینہ کارکن اور ساتھی بھی ساتھ چھوڑ گئے یونین کونسل کلری میں انوار اور زوالقرنین خان گروپ کی کمر ٹوٹ گئی شامل ہونے والے نئے ساتھیوں نے سنیئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی موجودگی اور یوسی صدر راجہ اورنگزیب خان، راجہ مختار احمد و دیگر کارکنان مسلم لیگ ن کی موجودگی میں طارق فاروق کی مکمل حمایت اور ن لیگ میں شمالیت کا باقاعدہ اعلان کیا اور آئندہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور اتحاد کے لئے عہد دے دیا یونین کونسل کلری کے کارکنان نے اس عظیم کارنامے پر راجہ اورنگزب خان اور راجہ وسیم مختار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور چوہدری طارق فاروق نے تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو جماعت میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہا اور انھیں مبارکباد بھی پیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری غلام مصطفی ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد، حافظ اظہر اقبال، چوہدری اشتیاق احمد سمیت دیگر سٹاف بھی شامل تھا نمایاں شخصیات کی شمولیت سے یو سی کلری میں سیاسی خطرے کی گھنٹیاں مزید بجنے کا مکان بھی بڑھ گیا بہت جلد سیاسی دھماکا بھی متوقع چوہدری انوار الحق اور راجہ زوالقرنین خان گروپ سر پکڑ کر بیٹھ گئے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی چیلنج بن گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved