برنالہ،کوئی بھی سرکاری ملازم آفیسر اختیارات کا ناجائز استعما ل کرے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

برنالہ ( نمائندہ خصوصی ) ۔کوئی بھی سرکاری ملازم آفیسر اختیارات کا ناجائز استعما ل کرے ،رشوت لے کرپشن کرے ، ہم ثبوت کے طور پر ناہی بیان حلقہ کو مانتے ہیں ناہی ویڈیو یا تصاویر کو مانتے ہیں ہمیں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر اورDIGانٹی کرپشن آزاد کشمیر نے سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ اگر کوئی کرپشن کرتا ہے رشوت لیتا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو تصاویر اور بیان حلفی کو نامانا جائے اگر کوئی کرپشن رشوت یا اختیارات کا ناجائز استعمال کر تا ہے تو اس آفیسر یا اہلکار کو ہمارے آفس میرپور لے آؤ یہ سب کام وہ وہ ہمارے سامنے کرے تو ہم تسلیم کریں گے ،تمہاری طرف سے دئیے گئے بیان حلفی ویڈیو تصاویر کوئی ثبوت نہیں اس طرح کی درجنوں دوخواستیں پندرہ سالوں سے یہاں پینڈنگ پڑی ہیں کرپشن، رشوت اختیارات کے ناجائز استعمال بارے محکمہ صحت ضلع بھمبر کے ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ برقیات کے برنالہ بھمبر کے ثبوت لیکر جانے والوں کو انٹی کرپشن انسپکٹر میرپور کا جواب ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ برنالہ سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم اور حامد لطیف گذ شتہ ایک عرصہ سے محکمہ صحت ضلع بھمبر اور محکمہ برقیات بھمبر برنالہ کی کرپشن رشوت خوری اختیارات کے ناجائز استعمال بارے ثبوت کے طور پر ویڈیو تصاویر اور علاقہ کے دیگر لوگوں کی طرف سے دئیے

بیان حلفی ثبوت کے طور پر ہمراہ درخواست DIGانٹی کرپشن مظفر آباد کو دی ،DIGانٹی کرپشن نے اس بارے تحقیقات کیلئے انٹی کرپشن میرپور سرکل کو بھجوا دی جنہوں نے درخواست گذاروں کو سماعت کیلئے بلانے کے بغیر ہی درخواست کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر رکھا ہے درخواست گذاروں کی طرف سے انسپکٹر انٹی کرپشن میرپور سے رابطہ کرنے پر ٹال مٹول دیا کہنے لگے یہ ثبوت کا فی نہیں بلکہ ان محکموں کا کام ہے کہ وہ اپنے اپنے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں جب ہمارے سامنے کوئی کرپشن کرے گا رشوت لے گا ہم صرف ان کے خلاف کارروائی کریں گے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن میں بھی پولیس کے آفیسر اہلکاران تعینات کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کون سا محکمہ اور کون سا آفیسر کہاں سے اور کتنی رشوت لیتا ہے اس لیے یہ انٹی کرپشن والے ان آفیسران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ملک مکا کر لیتا ہے لوگوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے انٹی کرپشن میرپور کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved