ڈڈیال،نفری تروٹہ کے مقام پر کامیاب چھا پہ ملزم کو گرفتار
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

ڈڈیال (نمائند خصوصی )تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں تیز ایس ایچ او ڈڈیال عمار ڈار کا ہمراہ نفری تروٹہ کے مقام پر کامیاب چھا پہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطا بق ایس ایچ او تھا نہ پو لیس ڈڈیال خو اجہ عمارڈار کا ہمرا ہ نفر ی نے تروٹہ چھا پے کے دوران ملزم نزاکت علی عرف جاکو ولد لیاقت علی قوم جاٹ کے قبضہ سے 115 گرام ہیروئن برآمدکی اور ملزم کے خلاف CNSA 9B کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو پاپند سلاسل کر دیا۔ ٹروتہ کے مقام پر چھاپہ میں اے ایس آئی ذوہیب طاہر ، سہیل مرزا ،تجمل بٹ، ذوالفقار علی نے بھی حصہ لیا۔

دوسری کا روا ئی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال عمار ڈار نے ہمراہ نفری بٹھار میں چھاپہ مار کر دو ملزمان جانسر ولد نزیر حسین اور آصف ولد محمد شریف ساکنہ بٹھار کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان 1 عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125, جرنیٹر, بکریاں, مرغ اور دیگر سامان بڑی تعداد میں برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔اس کا روا ئی پر عوا م علا قہ نے پو لیس تھا نہ ڈڈیال کے آفیسرا ن کو خراج تحسین پیش کیا اور تھانہ پولیس ڈڈیال میں تعینات فرض شناس عملہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کاشکریہ ادا کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved