پلندری،سردار صدیقی نے گزشتہ روز مڈل سکول تراڑکھل کا اچانک وزٹ کیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری (نمائندہ اوصاف)ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ ڈویژن سردار عبدالشکور صدیقی نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول تراڑکھل کے صدر معلّم محمد سلیم سمیت جملہ سٹاف کو معطل کرکے ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کے احکامات جاری کردیے تفصیلات کے مطابق سردار صدیقی نے گزشتہ روز مڈل سکول تراڑکھل کا اچانک وزٹ کیا تو سکول کو تالے لگے ہوئے تھے اُنہوں نے جونیئر مدرسین شہزاد ،صداقت ، شاہنواز ، محمد فاروق ، اشتیاق احمد ، عبدالرؤف اور یامین اور پرائمری مدرسین عرفان برکت ، عامر وحید اور عبدالشکور کو معطل کردیا سردار صدیقی کا کہنا تھا کہ صدر

معلّم محمد سلیم اسی طرح کے جرم میں پہلے بھی معطل رہ چکے ہیں صدرمعلم اور جملہ سٹاف کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے کہ شہر کا مرکزی سکول خالی پڑا ہے لوگ ان کے رویے کے باعث اپنے بچوں کو داخل کروانے سے گریزاں ہیں انہوں نے کہا ایسے لوگوں کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ان لوگوں نے اپنی مرضی سے چھٹی کرکے سکول بند کیا ہے انکی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی اور اس جرم کی سزا کا انھیں سامنا کرنا پڑے گا ایسی رویہ ناقابل برداشت ہے قوم کے نونہالوں کے مستقبل سے کسی کو بھی کھیلنے نہیں دیا جائے گا ایسے لوگوں کو ملازمت کے قوائد و ضوابط سکھانا ہماری ذمہ داری ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved