پلندری ،بابر شہید پلندری پریمیئر لیگ کا فائنل الزیان قلندرنے جیت لیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری (نمائندہ اوصاف)بابر شہید پلندری پریمیئر لیگ کا فائنل الزیان قلندرنے جیت لیا تفصیلات کے مطابق بابر شہید پلندری پریمیئر لیگ کا فائنل اسپورٹس اسٹیڈیم پلندری میں کھیلا گیا اس لیگ میں ضلع سدہنوتی کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ہر ٹیم میں چار مہمان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں پریمیر لیگ میں آزادکشمیر اور پاکستان سے کئی نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیافائنل میچ میں تماشیوں کی کثیر تعدا گراؤنڈ میں موجود تھی فائنل میچ الزیان قلندر پلندری اورسپر کنگز پلندری کے درمیان کھیلا گیا جیسے ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد تین مرتبہ کی چمپین ٹیم پلندری سپر کنگز کو شکست سے کر ٹائٹل الزیان قلندر نے اپنے نام کر لیا میچ کا بیترین کھلاڑی فیضان جاوید کو قرار دیا گیا عرفان رشید کو

مین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ افضل کمال کو بہترین باولر کا ایوارڈ دیا گیا تقریب کی صدارت صدر DCAسردار خلیل الرحمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی سردار اکمل محمود تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹیم انتظامیہ کے لئے 20ہزار روپے نقدی دینے کا اعلان بھی کیا سردار اکمل نے کہا کہ کھیل سے جسما نی نشوو نما ہو تی ہے اوران نو جو انوں کو د یکھ کر اس تو قع کا اظہا ر کیا جا سکتا ہے کہ سد ہنو تی کا آ ئند ہ پر وا ن چڑ ھنے وا لا معا شر ہ صحت مند ہو گا اُنھوں نے مزید کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کہ ہسپتال ویران ہوتے ہیں ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے سردار جمیل رحیم نے مہمان خصوصی اور تمام کھلاڑیوں اور خاص طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام مہمان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ اُنھوں نے بابر شہید پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے ہمارے ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا اس پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved