کھڑی شریف ،میرپور کھڑی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھڑی شریف (زاہد شاہ )میرپور کھڑی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،محکمہ شاہرات ڈویژن میرپور کی طرف سے روڈ پر پیچ ورک ادھورا چھوڑ دیا گیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر فوری نوٹس لے کر میرپور کھڑی روڈ کی خستہ حالی کو دور کروانے میں اپنا کردار ادا کریں اور غفلت و لاپرواہی اور فنڈز میں خرد برد کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ محکمہ اور حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔عوامی سماجی حلقوں کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق میرپور کھڑی روڈ اتنی خستہ حال تھی کہ آئے روز حادثات معمول بن چکے تھے

محکمہ شاہرات ڈویژن میرپور نے باقاعدہ طور پر ٹینڈر کے ذریعے روڈ پر پیچ ورک کے لیے فنڈز مہیا کیا مگر ٹھیکیدار نے روڈ پر بڑے بڑے کھڈے چھوڑ دیئے تا کہ وہ دوبارہ فنڈز لیکر ہڑپ کر سکیں اس وقت بھی میرپور کھڑی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو حکومتی کارکردگی کا منہ چڑھا رہے ہیں کھڑی شریف کے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر رود پر ادھورا ورک مکمل کیا جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved