مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور سر دار سکندر حیات خان کی قیادت میں مضبوط و منظم ہے،جاوید قادر
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف )مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چار کھڑی شریف چوہدری جاوید قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور سر دار سکندر حیات خان کی قیادت میں مضبوط و منظم ہے اور خطہ کشمیر کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوصاف سے ملاقات میں کیا ۔چوہدری جاوید قادر نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن انتخابی

وعدے پورے کرے گی اور خطہ کشمیر سمیت حلقہ چار کھڑی شریف میں جلد میگا پراجیکٹ پر کام شروع ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ رائے پور پل اور گندے سروانی کے مقام پر دریا کے کٹاؤ پر بھی کام شروع ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سیاست کو کوئی ماں کالال ختم نہیں کر سکتا ۔چوہدری جاوید قادر نے کہا کہ عوام کی اکثریت آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انہوں نے گزشتہ دنوں آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے ایل او سی پر دورہ کرنا خوش آئند ہے بلا شبہ اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved