رنگلہ،آزاد حکومت جس طرح کام کررہی ہے قابل تعریف و تحسین ہے
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

رنگلہ (راجہ اعجاز نذیر سے)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تاریخ ساز فیصلے کیے۔تعمیر وترقی کا جو جال صرف ڈیڑھ سال میں قائد کشمیر نے پھیلایا گذشتہ پچاس سال پر بھاری ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر حلقہ غربی سمیت آزاد کشمیر بھر میں سابقہ ادوار میں ترتیب کی گئی سکیموں کی تحقیقات کروائیں۔پچھلے ادوار میں سکیمیں صرف کاغذوں میں بنی ہیں زمین میں کچھ بھی نہیں ہے اور کروڑوں روپے قومی خزانے سے ہڑپ کیے گئے۔سابق امیدوار حلقہ غربی باغ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ یاسر اقبال نے رنگلہ میں میڈیا کیساتھ گفتگو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد حکومت جس طرح کام کررہی ہے قابل تعریف و تحسین ہے۔ٹانگیں کھینچنے کا عمل اگرآزاد کشمیر میں نہ ہو ا تو آزاد کشمیر ماڈل سٹیٹ بن جائے گی۔سردار سکندر حیات خان کو بیان سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ وہ ایسے بیانات کیوں اور کس کی خوشی کے لیے دے رہے ہیں۔اگر کوئی اختلاف رائے ہے تو جماعت کے اندر اظہار کیا جائے نہ کہ میڈیا میں۔سردار سکندر حیات خان ایک بزرگ اور ذمہ دار رہنما ہیں اگر کوئی گلہ شکوہ ہو تو وہ جماعت کا اجلاس بلا کر اس کا ذکر کریں میڈیا میں اس طرح کی باتیں ان کا خود اپنا قد کم کرتیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غربی باغ والوں کا جو استحصال کیا گیا اس کا مدوا وزیراعظم راجہ فاروق حید خان نے کرنا شروع کردیا ہے۔غربی باغ میں تعمیر وترقی کے بہت سے کام جاری ہیں وزیراعظم انفراسٹرکچر کی مد میں آنے والی رقوم پہلی دفعہ زمین پر لگی دیکھائی دی ہیں

۔وزیراعظم نے بہت کم وقت میں بہت مشکل اور دیر پا فیصلے کیے۔ان مشکل فیصلوں سے آنے والی نسلوں کو بہت فائدہ ہوگا۔کارکن صبر سے کام لیں ان مشکل فیصلوں میں وزیراعظم کو سپورٹ کریں آنے والی نسلوں کے لیے عارضی عہدے کرسیاں قربان کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔راجہ فاروق حیدر خان ایک زیرک بہادر اور بروقت فیصلے کرنے والے لیڈر ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید فنڈ بھی منظور ہورہے ہیں کارکن پہرہ دیں علاقے کی تعمیر کو ترقی کے لیے اس فنڈ کو زمین پر لگانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔کارکن ہی ؂راجہ فاروق حیدر خان کی قوت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ہیں مشکل اور ملکی مفاد کے فیصلوں پر مشکلات ہوتی ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔غلط فہمیاں پھیلانے والے سن لیں مسلم لیگ ن آزادکشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہے گلے شکوے اور اختلاف رائے ہی جمہوریت ہے۔سردار سکند حیات خان ایک ذمہ دار ہونے کی وجہ سے میڈیا کے فورم کے بجائے پارٹی فورم میں اختلاف کریں یہی ان کی شخصیت کو زیب دیتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved