رنگلہ،آزادکشمیر و پاکستان میں موسم سرما کی بارشوں اور پہاڑوں میں برف باری کی خبر آگئیب
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

رنگلہ (راجہ اعجاز نذیر سے)آزادکشمیر و پاکستان میں موسم سرما کی بارشوں اور پہاڑوں میں برف باری کی خبر آگئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں شمالی علاقہ جات آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بارش اور بالائی پہاڑوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت بلوچستان،خیبرپختون خواہ،فاٹا ،اسلا�آاباد،بالائی پنجاب (راولپنڈی۔لاہور۔گوجرنوالہ۔فیصل آباد۔سرگودھا ڈویژن)کشمیراور گلگت بلتستان میں کیں کیں جبکہ ڈی جی خان،ملتان ،ساہیوال،بہاولپور،کراچی،سکھر،لاڑکانہ ڈویژن میں چند ایک مقامات میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں میں برف باری کا امکان ہے پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے

تاہم بارش کی وجہ سے یہ سموگ ختم ہوجائے گئی۔۔محکمہ موسمیات کے فور کاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں ملک کے بیشتر وعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھندتاہم تاہم سکھر،ڈی آئی خان،اور پشاور ڈویژن دھند کی لپیٹ میں رہے۔تاہم کوئٹہ ڈویژن میں چند ایک مقامات میں ہلکی بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان نوکنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں منفی پانچ،گلگت ،کالام،استور میں منفی صفر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیر کے روز اسلام آبا میں کم سے کم 7زیادہ سے زیادہ 26 سینٹی گریڈ مظفرآباد میں کم سے کم 8اور زیادہ سے زیادہ 27لاہور میں کم سے کم11 اور زیادہ سے زیادہ24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved