حویلی،انجمن تاجران کے صدر حافظ مشتاق الرسول کی زیر صدارت اہم تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن تاجران کے صدر حافظ مشتاق الرسول کی زیر صدارت اہم تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔جس میں محمد دین خان (مرحوم) کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ۔حافظ مشتاق الرسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد دین خان انتہائی خوش مزاج ،دلیر ،خوش گفتار ،خوش لباس اور نرم دل انسان تھے ۔انہوں نے بلارنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کی ۔خصوصاً تعلیمی میدان میں یتیم ،نادار اور غریب بچوں کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دیں ۔انہوں نے تمام مکاتیب فکر کے لوگوں نے ہمیشہ اچھے تعلقات رکھے اور اپنی صلاحیتوں سے ہر طبقے کے لوگوں کی خدمت کی

۔ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔دریں اثنا الخدمت اتحاد گروپ کے سیکرٹری جنرل راجہ شرافت جنجوعہ کے بھانجے شاہد مجید (تونگیری) اور محمد فرید (نڑی بن دیگوار) کی اچانک وفات پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرنے والوں میں سید ماجد گیلانی ،حافظ عبدالمنان ،عبدالخالق ڈار ،خواجہ خلیل ،خواجہ رمضان صدیق ،راجہ سجاد ،جواد راٹھور ،خواجہ سعید ،ثاقب ہاشمی ،کاشف گیلانی ،لیاقت چوہدری و دیگر نے خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved