تھب کی عوام کوسہولیات سے محروم رکھا گیا،مشتاق منہاس
  20  ‬‮نومبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ( نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر اطلاعات ، سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ یونین کونسل تھب بڑی ذرخیز زمین ہے جس نے بڑے بڑے نامور لوگ پیداکئے اور علماء کرام کی دھرتی ہے ۔ اس خطہ کو دور جدید میں بھی انتہائی پسماندرکھا گیا عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ۔ یونین کونسل تھب کے عوام نے21جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دے کر سرخرو ہوچکے ہیں اب اس علاقے کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنا میری ذمہ داری ہے یونین کونسل تھب کی تمام وارڈز پولنگ سٹیشن میں پختہ سڑکیں، تعلیم ، صحت اور پینے کا صاف پانی مہیاکیا جائے گا۔ تھب میں میڈیل آفیسر کی بی ۔ ایچ ۔ یو میں تعیناتی فوری عمل میں لائی جائے گی سکولوں میں جو معلمین اور معلمات حاضر نہیں ہوتیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ان کو حاضر کرے غیر حاضر رہنے والوں کے خلا تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات اظہار انھوں نے تھب دولے موڑہ تا کوٹ گجراں ایک کلومیٹر پختہ سٹرک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس جلسہ کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سردار قمرالزمان نے کہ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عثمان احمد نے انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کئے ۔ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ کے نائب صدر راجہ عبدالحفیظ کفل گڑوی ، سردار راشد آزاد، حلقہ وسطی باغ کے صدر حاجی عبدالحکیم ، راجہ سعید انقلابی ، راجہ خورشید عالم، ڈاکٹر سلیم منہاس، راجہ عظمت منہاس، راجہ نثاراحمد شائق ، عبدالواحد ایڈووکیٹ، راجہ ایاز طاہر، راجہ خالد ، راجہ سجاد ، چوہدری ریاض، چوہدری سلیم ، صوبیدار(ر) مشتاق،صوبیدار(ر) اشفاق، چوہدری کامران اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس سے قبل وزیر حکومت راجہ مشتاق احمد منہاس دولے موڑہ پہنچے توان کا والہانہ استقبال کیاگیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ۔ وزیر حکومت کو مسلم لیگ(ن) تھب کے نوجوانوں نے کاندھوں پر اٹھا کر جلسہ گاہ میں لے گئے ۔ وزیر حکومت راجہ مشتاق احمد منہاس نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اس خراب موسم میں ہماراوالہانہ استقبال کیاگیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved