ڈونگی،الرحیم ماڈل کالج پھلنی میں میلاد مصطفٰی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
  6  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف) الرحیم ماڈل کالج پھلنی میں میلاد مصطفٰی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالرسجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف پیر شیر ربانی غزنوی نے کہا حضور ﷺ کی ولادت با سعادت وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ کی ولادت سے اللہ نے انسانیت پر احسان فرمایا کائنات کا حسن وجمال آپ ﷺکی وجہ سے ہے آپ کی پیدائش نہ ہوتی آج انسانیت ظلم کدہ ہوتی الرحیم ماڈل کالج پھلنی میں منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب میں آپ نے مزید کہا ساری کائنات آپ کے نور کی وجہ سے منور ہوئی آپ کی ولادت کی خوشی منانے والے حقیقت میںآپ سے محبت کرنے والے ہیں جب تک مدنی سرکار کا دامن نہیں تھامیں گے تب تک مسلمان دنیا میں سرخرو نہیں ہو سکتے اپنی زندگیوں کو حضور کی محبت میں ڈھال لیں زندگی کا مقصد ہی پورا ہو جائے گااللہ نے انسانیت پر بڑا احسان کیاآپ کی ذات قیامت تک انسانیت کو رہنمائی فراہم کرتی رہے گی

جب تک مدنی سرکار کی غلامی کا پٹہ گلے میں نہیں ہوگانجات ممکن نہیں ہو سکتی آپ نے دنیا کو جو نظام دیا قیامت تک انسانیت اس کا احسان نہیں چکا سکتی آپ کی ذات کو اللہ تعالیٰ پیدا نہ کرتا تو اللہ تعالیٰ کائنات کو پیدا نہ کرتانہ اللہ تعالیٰ اپنے وجود کو ظاہر کرتاکائنات میں تمام چیزیں حضور ﷺ کی ثناء خوانی کرتی ہیں قیامت کی صبح تک آپ کا ذکر جاری رہے گااللہ تعالیٰ اپنی لاریب کتاب میں فرماتا ہے اے محبوب ہم نے آپ کا ذکر بلند کیاجس کے ذکر کو خود خالق کائنات بلند کرے اسے کون مٹا سکتا ہے آ ج دنیا میں جتنے بھی مسائل ہیں ان کا حل سیرت مصطفی ﷺ میں ہے حجۃ الوداع میں آپ نے انسانیت کا منشورواضع کر دیا اس کے بعد کسی ہدایت کی ضرورت نہیں قیامت تک اس خطبے اور آخری کتاب قرآن مجیدسے راہنمائی لیتی رہے گی آپ کی وجہ سے ہی انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف ملاتقریب سے ادارے کے طلباء وطالبات نے تلاوت،نعتیں اور خطاب کرکے حضور کی سیرت پر روشنی ڈالی آخر میں کالج کے پرنسپل محمد بنارس رحیم نے خطاب کرتے ہوئے حضور ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی آپ کی وجہ دنیا ظلمت کدے اور وحشت وبربریت کا اندھیرا چھٹ گیاشاہ ایران کا بلند وبالا محل زلزلہ زن ہوجاتا ہے اور ایران کے آتش کدے سے ہزاروں سال سے جلنے والے شعلے بجھ جاتے ہیں انھوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں علاقے کے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved