اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،میاں عبدالوحید
  6  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماہ سابق وزیر میاں عبدالوحید نے کہا ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے غلام قادراپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بھونڈے اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔ غلام فراڈ کی ایماء پر کاٹی جانے والی ایف آئی آر کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نیلم کے امن کو خراب کرنے کی سپیکر کی مذموم سازشوں کا حصہ نہ بے پیپلز پارٹی ان چوروں لٹیروں سے نمٹنا جانتی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماہ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحیدایڈوکیٹ، ضلعی صدر میر نذیر دانش ایڈوکیٹ، ممتاز شیخ، مطیع اللہ بیگ، خواجہ بشارت، عبدالقیوم مغل نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے5 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ناکام کرنے کے لئے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے پس پردہ کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔یکم دسمبر بروز جمعہ بالائی نیلم تہجیاں کے مقام پرشاردہ سے واپسی پر یونین کونسل دودھنیال کے کارکنوں کی میٹنگ جاری تھی۔ کہ سپیکر اسمبلی غلام قادر کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے غنڈوںآصف، راشد اور ظفر کے ہمراہ کم ازکم 20 غنڈے حملہ آور ہوئے مکان پر پتھراؤ کیا اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو زدوکوب کیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور تحریری طور پر تھانہ پولیس لوات کو درخواست بھی دی گئی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد اکٹھی ہونے پر غنڈے موقع سے بھاگ گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے سپیکر شاہ غلام قادر کے دباؤ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور ضلعی صدر میر نذیر دانش ایڈوکیٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ جس کی پیپلز پارٹی منہ توڑ جواب دے گی سپیکر غلام فراڈ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

اپنے بچھائے ہوئے جال میں موصوف کوخود پھنس چکا ہے۔ نیلم موصوف کے لئے جہنم بن جائے گا ۔ مسلم لیگ ن پورے ملک کی طرح نیلم میں ناکام ہو چکی ہے۔ شاہ غلام قادر ذہنی مریض بن چکا ہے ۔ انتظامیہ کو ہم تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں غیرجانبدارانہ انکوائری کر کے غنڈوں کے خلاف کاروائی کی جائے شاہ غلام قادر چوروں کی طرح پولیس انتظامیہ اور ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی سے باز رہے ۔ ہم جمہوری طریق کار کو آگے بڑھانا چاہتے تھے لیکن شاہ غلام قادر نے جھوٹ فراڈ اور منافقت کے ذریعے نیلم کی پرامن اور رواداری کی فضا کو مقدر بنا کر رکھ دیا ہے۔ اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی میں ہمت ہے تو ہمارے کارکنان کو گرفتار کر کے دکھائے شاہ غلام قادر کو اب چوک چوراہوں میں نیلم کے عوام جوتے ماریں گے۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved