آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے،قاضی محمد اسرائیل
  6  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

آٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماہ سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے ۔ نیلم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ سیاحتی مقامات اور جنگلات کو پرائیویٹ جنگل کی صورت میں سپیکر سمبلی شاہ غلام قادر نے کمیشن پر لینڈ مافیا ٹمبر مافیا کو لیزوں پر الاٹ کیا جا رہا ہے۔ وادی نیلم کے وسائل اور آمدن پر پوری ریاست کا کاروبار چلتا ہے لیکن نیلم کی عوام کو ایک فیصد حصہ بھی نہیں دیا جاتا ہے۔ عوام نے اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر شاہ غلام قادر کو مسلط کیا ہوا ہے۔ وہ کھال اتارے بغیر سمیت پروں کے سب کچھ ہضم کررہا ہے۔ دس سال پرانے منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہے۔ مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے پر مقتدرہ صحافیوں کو گالیاں دیتا ہے۔ لیکن عوام کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ کہ وہ وسائل کو بچانے کے لئے اور اپنا کھویا ہوا حق نمائندگی حاصل کرنے کے لئے انھیں سڑکوں پر آنا ہو گا۔ عوامی تحریک کا دھرنا بارش کا پہلا قطرہ تھا تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو وزیر اعظم فاروق حیدر کے سورہ پر سپاس نامہ کے طورپر پیش کیا گیا ہے۔ نہ اوپر غلطی ہے اور نہ نیچے کو مسئلہ ہے ۔ اصل ایشو یہ ہے کہ سپیکر شاہ غلام قادر نیلم کے

عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ اپنی روایتی مکاریوں سے پرانے سن صفر کے منصوبہ جات پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہے۔ نیلم میں اگلا دھرنا شاہ غلام قادر کے استعفیٰ کے لئے ہوگا موصوف بھاگنے کے لئے لوگوں کو تنگ کر رہا ہے لیکن حساب کتاب کے بعد خلاصی دی جائے گی چھ ماہ بعد غلام قادر اور اس کے چور لٹیرے کہتے پھریں گے ہمیں کیوں بھگایا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے عام انتخابات کے ساتھ آزادکشمیر میں بھی دھاندلی کی پیداوار حکومر کو ختم کر کے دوبارہ انتخابات کروانے کے لئے مرکزی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ آزادکشمیر میں پاکستان کے الیکشن کے ساتھ الیکشن نہ ہوئے تو آزاد کشمیر میں ریاست کی بدعنوان ترین مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمہ کے لئے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ جون کے بعد آزادکشمیر میں بدعنوان ٹولے کو ایک لمحہ کے لئے برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved