مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، جبار خان مغل
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) آئی ایس ایف آزادکشمیر کے مرکزی صدر جبار خان مغل نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔تعلیمی پیکج کے کیس میں سیکرٹری تعلیم کی سزا کے بعد حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا ۔تعلیمی پیکج پر عملدرآمد کروانے میں اصل رکاؤٹ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم ہیں ۔ان کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئیے ۔ریاست کے عوام اعلیٰ

عدلیہ کے دلیرانہ اور انصاف پر مبنی فیصلوں پر مطمئن ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جبار خان مغل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں خطہ میں عملی تبدیلیاں لائے گی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر دینگے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت نے غریب لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روٹی کا نوالہ چھیننا شروع کر رکھا ہے اور مخصوص لوگوں کو نوازا جا رہا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved