خطہ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ، راجہ نثار احمد
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) آزادکشمیر کے وزیر برقیات و قانون راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ خطہ سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔شہری بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ۔ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ لائن لاسز اور چوری ہے ۔مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت مسائل کے حل کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ ،میرٹ کی بحالی ،قانون کی حکمرانی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر نعمان زرگر اور سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سجاد سلہریا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر برقیات و قانون نے کہا کہ ریاست کے کونے کونے میں بجلی کی سہولت موجود ہے اور

اس سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے ۔ماضی میں محکمہ میں ہونے والی خرابیوں کو دور کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس سے ریاست کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے ۔اس موقع پر نعمان زرگر نے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مختصر عرصہ میں اداروں کی ساکھ بہتر بنائی جس کے دوررس نتائج حاصل ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved