جشن میلادالنبیؐ منانادارین کی سعادت اورباعث رحمت ہے‘ علامہ محمدپرویز قریشی
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی) مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا نے کہاہے کہ جشن میلادالنبیؐ منانادارین کی سعادت ہے، میلادالنبی ؐ کی محافل، سجاوٹ و چراغاں کرنے اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام میلادریلی و مرکزی جلوس میں شریک ہونے والے جملہ عاشقان رسول کو ہدیہ تبریک اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کے ایک غیررسمی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر علامہ قاری ضیاء المصطفیٰ منور، علامہ محمدپرویز قریشی، محمدسفیررضا، سید نوید بخاری، سیدمنظورحسین شاہ،صغیررضا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، اجلاس میں جشن میلادالنبیؐ کے حوالہ سے مرکزی سیرت کمیٹی کی کارکردگی کا عمومی جائزہ لیا گیا اور دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق احمدرضا ودیگر ذمہ داران نے کہاکہ چہلہ بانڈی، طارق آباد، امبور، گوجرہ،نلوچھی، شوکت لائن،میراتنولیاں، رنجاٹہ، خشخڑ،اپرپلیٹ، سنٹرپلیٹ، لوہر پلیٹ،ماکڑی، ڈھیریاں، پٹہکہ، کہوڑی،کھاوڑکے علاقوں سمیت پورے شہراور مضافاتی علاقوں میں جشن میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں گھروں بازاروں،گلیوں محلوں میں جس طرح خوبصورتی کے ساتھ چراغاں و سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا تھا ،ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہاکہ یہ عاشقان رسول کی اپنے پیارے نبی علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا اظہار تھا جو لائق صدتحسین ہے۔علامہ محمدپرویز قریشی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ نبی مکرم ؐ کی ولادت پرساراسال عرب کی عورتوں کوبیٹے عطا ہوئے تاکہ کسی بچی کا ناحق خون نہ بہایا جائے،آپ ؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر آسمان دنیا پر اللہ تعالیٰ کے اذن خاص سے چاند ستاروں کو خصوصی نور عطا ہوااور

وہ معمول سے زیادہ روشن ہو کر چہاردانگ عالم میں گویا چراغاں کا منظر پیش کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نبی مکرم ؐ کی ولادت کے موقع پر حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ مبارکہ میں ایک نور پھیلا گیا جس کی روشنی میں انہوں نے شام کے محلات کو دیکھ لیا، قیصرو کسریٰ کے محلات کے چودہ مینارے گر گئے، کعبۃ اللہ میں رکھے کئی بت اوندھے منہ گرپڑے۔انہوں نے کہاکہ ولادت باسعادت کے موقع پر اہل عرب نے ایسے معجزات کا ظہور دیکھا جو انہوں نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے اپنے نبی مکرم ؐ کو مبعوث فرماکر مومنین پر احسان فرمایا اور قرآن کریم میں آپ کو فضل کبیر اور کل عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔اللہ کریم نے مومنوں کو حکم دیا کہ وہ فضل کبیر اور رحمت کے مل جانے پر خوشیاں منائیں اور اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔انہوں نے کہاکہ نبی مکرم ؐ کے میلادپاک کے موقع پر منظم اندازسے خوشی کا اظہار کرنا باعث رحمت و برکت ہے اور اہل حق کی یہی شان اور پہچان ہے۔اجلاس کے شرکاء نے جملہ عاشقان رسول کو تزک و احتشام کے ساتھ میلادالنبیؐ منانے پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved