مسلم لیگ ن کی حکومت وادی نیلم میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، خواجہ وقار احمد
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

آٹھ مقام (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خواجہ وقار احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وادی نیلم میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ نیلم کے امن کو تباہ کیا سیاحت کا بیڑا غرق کیا اور اب شاہ غلام قادر کی نااہلی کی وجہ سے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت کا منظور شدہ81 ارب روپے کا منصوبہ شاہ غلام قادر کی سیاسی رقابت کی بھینٹ چڑھ گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی نے نیلم دشمنی پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے۔ تعلیمی پیکیج کی بحالی کے لئے کامیاب جنگ لڑی ہے۔

آزادکشمیر کے سرسید میاں عبدالوحید نے ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے۔ کبھی شاہ غلام قادر کی طرح دقیانوسی ذہنیت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ نیلم کے عوام کو روزگار اور ترقی خوشحالی کے لئے زیادہ سئے زیادہ مواقع کی فراہمی کے لئے ہم نے شاہ غلام قادر کو چھٹی دے رکھی ہے۔ لیکن بد بخت خود دعوام کی خواہشات پر پورا نہ اتر سکے تو اس کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام شاہ غلام قادر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ہم موقع دینا چاہتے ہیں کل کوئی عوام کے سامنے بہانہ نہ بنا سکے آئندہ الیکشن میں ناکام لیگ ہمیشہ سے سیاست کی دنیا سے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی نیلم کے ساتھ کئے گئے مظالم کا جواب دیا جائے گا اور ضرب دس میں میاں وحید اس وقت بھی سب سے زیادہ مقبول ترین سیاست دان ہیں غلام قادر کو شوق ہے تو استعفیٰ دے کر دبارہ الیکشن لڑ کر دکھا دے شاہ غلام قادر کی ضمانت ضبط نہ ہو ئی تو پیپلز پارٹی سیاست کو چھوڑ دے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved