میرپور،تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم کے منصوبوں کا معائنہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) چیئر مین آزادجموں و کشمیر احتساب بیورو راجہ محمد اسلم خان نے منگلا ریزنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم کے منصوبوں کا معائنہ کیا انھوں نے منگلا ہملٹ میں واٹرٹریمنٹ پلانٹ کی سائٹ اور منگلا ہملٹ واٹر سپلائی پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا ۔ ایس سی پبلک ہیلتھ چوہدری محمد حنیف اور PMU کے افسران نے انھیں منصوبے کے متعلق بریفننگ دی ۔ چیئر مین احتساب بیورو نے پراجیکٹ کی تکمیل نہ ہونے پر

سخت برمی کا اظہار کیا اور متعلقین کو ہداہت کی کہ وہ منصوبے کے بارے میں مکمل رپورٹ دیں جس پر احتساب بیورو کا شعبہ انوسٹی گیشن مکمل تحقیقات کرکے قصوران کا تعین کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کا یہ منصوبہ آزادکشمیر کاسب سے بڑا منصوبہ تھا جس کی ناکامی سے عوام الناس کو براہ راست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس منصوبے میں غفلت کوتاہی ، لاپرواہی اور بدعنوانی کے مرتکب ہونے والوں کا محاسبہ ہر صورت کیا جائے گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved