تاجروں کا الیکشن وقت کی ضرورت ہے، محمد عظیم مغل
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) انجمن تاجران ہال روڈ کے چیف آرگنائزر محمد عظیم مغل ،صدر ہال روڈ ملک اشفاق ،سکرٹری جنرل ظہیر صابر مغل ،چوہدری احسان الحق ،ملک لیاقت اعوان ،چوہدری اللہ دیتہ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تاجروں کا الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مرکزی انجمن تاجران چوہدری نعیم گروپ ہی میرپور کے تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر میرپور تاجروں کے الیکشن کا جلد شیڈول جاری کریں ۔تا کہ ایک تاجروں کی مضبوط باڈی مکمل ہو ۔

میرپور کی تاجر برادری کی ووٹرلسٹ میں 4000ہزار سے زائد تاجروں کے نام شامل ہیں ۔الیکشن کے ذریعے ایک مضبوط باڈی کا قیام عمل میں لا کر ہی تاجروں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔محمد عظیم مغل اور ملک اشفاق نے کہا کہ ہال روڈ اور دیگر سیکٹروں سے تاجروں کے الیکشن میں چوہدری محمد نعیم پنیل کو بھرپور کامیابی دلوائیں گے ۔پہلی بار میرپور شہر میں چوہدری محمد نعیم اور اُن کی پوری ٹیم کی رات دن کی بھرپور محنت سے تاجروں کی ووٹر لسٹ مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے حوالے کی گی ۔اب الیکشن میں تا خیر کی بجاے فوری الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے ۔تا کہ ڈیڈھ اینچ پر مسجد تعمیر کرنے والوں کی بھی عقل ٹھکانے آجائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved