سوئی گیس کے کم پریشر کو کنٹرول کر کے تاجروں اور شہریوں کی مشکلات کم کی جائے، چوہدری محمد نعیم
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس کے کم پریشر کو کنڑول کر کے تاجروں اور شہریوں کی مشکلات کم کی جائے ۔صاف پانی اور بجلی کی مکمل لوڈ شیڈنگ سے چھٹکار ہ حاصل کرنے کے لیے میرپور کی ترقی کے لیے سب کو متحدہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔مرکزی انجمن تاجران تاجروں کا ایک مضبوط اور غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ۔جہدوجہد مسلسل جاری ہے اور جاری رہے گی ۔تاجروں کے الیکشن کے لیے ہماری ٹیم نے بھرپور محنت کر کے ووٹر لسٹ مکمل کی ۔میرپور کے

ہر سکیٹر سے تاجروں کے نام ووٹر لسٹ میں درج کرنے کے لیے دن رات کی محنت درکار تھی ۔جو ہماری ٹیم نے بڑی جہدوجہد کے بعد ووٹرلسٹ مکمل کرنے کا کام سراانجام دیا ۔ہم نے اپنا کام مکمل کر کے ووٹر لسٹ ڈپٹی کمشنر کے حوالے کی ہے ۔اب انتطامیہ تاجروں کے الیکشن کے شیڈول کا جلد اعلان کرے تا کہ میرپور شہر میں پہلی بار تاجروں کا الیکشن ہو اور جو اکثریت لے وہ تاجروں کی نمائندگی کا حق ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد روڈ میں کاروباری سنٹر گارمنٹس اینڈ یونیفارم سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میزبان محمد آصف کے علاوہ میاں محمد ٹاؤن کے سیکڑوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کا استقبال کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved