مظفر آباد‘ پرائم منسٹر ہیلتھ کارڈ سکیم کا آغاز کر دیا گیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) پرائم منسٹر ہیلتھ کارڈ سکیم کا آغاز،پہلے مرحلے میں دارالحکومت کے وارڈ نمبرچار اور وارڈ نمبر پانچ اپر چھتر میں مستحقین کو کارڈ فراہم کر دیئے گئے۔گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن وارڈ پانچ کے صدر سید ظہیر شاہ،مفتی آفتاب عباسی،ملک پرویز،واجد عدالت مغل،قاضی عتیق الرحمان،چینگزخان مغل،شیخ منظور، شاہین بٹ ودیگر نے مستحقین خواتین اور مردوں کو کارڈ دیئے۔اس موقع پر سالک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے نمائندہ وفوکل پرسن آزاد کشمیر اجمل مغل اور

ٹیم ممبر شاہ زیب اعوان بھی موجود تھے۔اپر چھتروارڈ نمبر چار اور پانچ میں منعقدہ صحت کار کی تقسیم میں حنیفہ بیگم،ثریا بیگم،نسرین بی بی،راج بیگم، فرید خان، محمد سعید،سید فدا حسین،محمد افضل، محمد ارشاد ملک،علی عمر،زعفران سمیت دیگر مستعفید ہوئے۔صحت کار ملنے پر مستحقین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو دعائیں دیتے رہے۔یادرہے پاکستان کے بعد آزاد کشمیر بھر میں بھی محکمہ صحت آزاد کشمیر اور سالک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مستحقین کو صحت کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved