مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ۔محکمہ مال ،بلدیہ پولیس نے جامع حکمت عملی کے تحت آپرین شروع کرتے ہوئے دومیل تا سہیلی سرکار تجاوزات مسمار کر دیں کئی تاجروں کا سامان ضبط کر لیا گیا ۔آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد سید اشفاق گیلانی کی نگرانی میں ہوا ۔کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان ،تحصیلدار مال حماد بشیر ،چیف آفیسر بلدیہ سید مقصود اقبال کاظمی ،میونسپل مجسٹریٹ سید سجاد شاہ ،ڈی ایس پی سٹی ٹریفک انسپکٹر تجاوزات آفیسران ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حبیب و دیگر پولیس آفیسران و اہلکاران نے حصہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان کی ہدایت پر جامع حکمت عملی کے تحت دومیل تا سہیلی سرکار آپریشن کیا گیا ۔اس دوران تجاوزات کے زمرے میں آنے والی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ۔جبکہ تھڑے ختم کرا دئیے گئے اور دکانوں کے آگے نصب شیڈ بھی اتروا دئیے آپریشن دن بھر جاری رہا ۔تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے موقع پر موجود رہ کر تجاوزات کا خاتمہ کرایا ۔تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے تاجروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاجر حضرات ازخود تجاوزات کا خاتمہ کر دیں ۔تجاوزات کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے

بلکہ پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں ۔جب تک تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ضلعی انتظامیہ کا آپریشن جاری رہے گا۔اس آپریشن کو شہر کی گلی گلی اور تمام سڑکوں تک مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاجر انتظامیہ اور شہری اداروں سے تعاون کریں تو تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر ہم سب کا ہے اسے خوبصورت بنانے کیلئے سب لوگوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بلاتخصیص آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved