جماعت اسلامی منصوبہ عمل کے مطابق دعوتی مہم کو مزید تیز کرے ،ڈاکٹر خالد محمود
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ(آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اپنے منصوبہ عمل کے مطابق دعوتی مہم کو مزید تیز کرے،رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے دنیا کے جتنے بھی نظام تھے و ہ فیل ہوچکے اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی سے ہمارے مسائل ہوسکتے ہیں ،قرآن وسنت کے تعلق کمزور ہونے کی وجہ سے ہم آزمائشوں کا شکار ہیں اجتماعی استغفار کی ضرورت ہے حکمران اور عوام اللہ کی طرف رجوع کریں تمام مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے ،سیرت النبی ؐ کا مطالعہ کریں اپنی زندگیوں میں صحابہ کی زندگیوں کی طرح انقلاب برپا کریں ،طاغوتی نظام کے خاتمے اور اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے کارکنا ن جماعت قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی راولاکوٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور،امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ کارپوریشن سردار قیوم افسر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی کی دعوتی کسی شخصیت،مسلک کی طرف بلانے کی نہیں بلکہ ہماری دعوت اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام کا نفاذ ہے جماعت اسلامی کے کارکن اپنے گھروں سے نکلیں ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اللہ کے دین کی دعوت پہنچائیں ،معاشرے میں موجود موثر اور اچھے افراد کو جماعت اسلامی کی تنظیم کا حصہ بنائیں ،انہوں نے کہاکہ سیکولرازم ،سوشل ازم کے بعد سرمایہ دارانہ نظام بھی اپنی طبعی مدت پوری کرچکا ہے انسانیت کی کامیابی کے لیے اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی پائیدار ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مرکز و محور اللہ کی خوشنودی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی دعوت کو منظم کریں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن منصوبہ عمل کے مطابق ویژن 2030کے تحت اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لا کر زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچیں انہیں جماعت کے نصب العین اور اپنی دعوت پیش کریں ،جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کو لے کر چل رہی ہے اپنی تمام صلاحیتیں نظام مصطفی کے قیام کے لیے صرف کریں اس موقع امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ کارپوریشن سردار قیوم افسر نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے دعوتی مہم کے دوران ہزاروں افراد سے ملاقاتیں کیں اور انہیں باقاعدہ جماعت اسلامی میں شامل کیا جا رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ 20دسمبر تک ہزاروں افراد کو جماعت کا حصہ بنائیں گے انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں نوجوان جماعت اسلامی کا حصہ بن رہے ہیں نئے شامل ہونے والوں کو خو ش آمدیدکہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ آئے اور اس قافلے کی قیادت کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved