امریکہ کا مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناامریکہ کاخطرناک اوراشتعال انگیزاقدام ہے، سردارفاروق سکندرخان
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسلم امہ کے لیے تشویش کاباعث ہے امریکہ کا مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناامریکہ کاخطرناک اوراشتعال انگیزاقدام ہے ‘عالمی دنیاکاٹرمپ کے اس خطرناک مضمرات کے حامل فیصلے پرتنقیددرست اقدام ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کابھی نوٹس لے بھارت حریت رہنماؤں کونظربنداورگرفتارکرکے کشمیریوں کوان کے بنیادی نصب العین آزادی سے دورنہیں رکھ سکتاکشمیری اپنی قربانیوں کے بل بوتے پرآزادی کی نعمت سے ضرور ہمکنارہونگے مقبوضہ کشمیرمیںآزادی کے متوالے کرفیوسمیت دیگرسخت ترین پابندیاں توڑتے ہوئے آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دے کربھارتی قابض افواج کوناکوں چنے چبوارہے ہیں بھارتی افواج کنٹرول لائن پرنہتے شہریوں کوشہیداورزخمی کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے بھارت اوراسرائیل کاگٹھ جوڑکشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں سردمہری نہیں لاسکتاسی پیک منصوبہ بھارت کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوروکنے کے لیے اپناکلیدی کرداراداکرناچاہیے بین الاقوامی برادری کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری پرتشددانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموشی سے بھارت کومزیدشہ مل رہی ہے کشمیری عوام کبھی بھی اپنی آزادی کی تحریک پرسمجھوتہ نہیں کرینگے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کوسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدکی اپنی ذمہ داری کوپوراکرناچاہییان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہرفورم پرجاندارآوازبلندکررہے ہیں کشمیری عوام اورحریت قیادت کوحق خودارادیت کی جنگ لڑتے نصف صدی سے زائد کاعرصہ گزرچکاہے اس کے باوجودان کے حوصلوں میں کمی واقع نہیں ہوئی مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورپاکستان سے الحاق کے لیے ہماری جدوجہدجاری رہے گی انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاکوبھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے خصوصی پروگرامات دکھانے چاہیں بالخصوص الیکٹرانک میڈیامسئلہ کشمیرکے حوالے سے خصوصی پروگرامات کوترتیب دے تاکہ عالمی سطح پرمسئلہ کشمیرمزیدبہتراندازسے اجاگرہوسکے انہوں نے کہاکہ کشمیری نصف صدی سے زائدعرصہ سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوان کاحق آزادی دیاجائے آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے اوراس حق سے انہیں دنیاکی کوئی طاقت بھی محروم نہیں رکھ سکتی انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی افواج نے

ظلم وستم کے بازارگرم کئے ہوئے ہیںآئے روزنہتے اوربے گناہ کشمیریوں کوجدیدترین ہتھیاروں کے ساتھ زخمی شہیدکیاجارہاہے بھارتی فوج یادرکھے کہ وہ جتنے مرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی،پاکستان کی محبت اورپاکستان سے الحاق کوختم نہیں کرسکتاکشمیریوں کادل پاکستان اورپاکستانیوں کادل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے مقبوضہ کشمیرکل بھی پاکستان کاحصہ تھاآج بھی ہے اوررہتی دنیاتک پاکستان کاحصہ ہی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کانوٹس لیتے ہوئے انڈین آرمی کومقبوضہ کشمیرسے نکلنے پرمجبورکریں بھارتی افواج کی طرف سے جاری ظلم وستم کی وجہ سے کشمیریوں کے وجودکومستقل خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاجمہوری اورپرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے ہی ممکن ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved