پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ،راجہ ایوب
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرضلع کوٹلی کے صدرراجہ ایوب نے کہاہے کہ پاکستان کامستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحدومنظم ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے تعمیروترقی کے کاموں کواولیت دے کرعوامی مفادات کوہمیشہ مقدم رکھاہے ‘بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت کی بنیاددراصل عوام کی خدمت ہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے سابق دورمیں کوآرڈنیٹروں کی فوج بھرتی کرکے قومی خزانے پراضافی بوجھ ڈالاگیامسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے عوام کے بنیادی مسائل کم کئے ہیںآزادکشمیرکی خستہ حال سڑکوں کی ری کنڈیشنگ کاکام شروع ہے عوام کوسفری سہولیات صحت وتعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی کمی کوپوراکرنے اورعوام کی فلاح وبہبودکے لیے موجودہ حکومت نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیںآزادکشمیرمیں قائم ن لیگ کی حکومت نے کامیابی سے ایک سال مکمل کیاہے اس ایک سال کے دوران حکومت آزادکشمیراوروزراء نے الیکشن میں جو بھی وعدے عوام سے کئے تھے ان کوپوراکیاجارہاہے سابق دورمیںآزادکشمیرمیں اداروں کاانفراسٹرکچرتباہ کیا گیا موجودہ حکومت نے اداروں کو اصلاحات کے عمل سے گزارکرمحکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے عمل کویقینی بناکرمیرٹ کوعملی جامہ پہنایاہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت نے نہ صرف آزادکشمیربھرکے اندربلاتخصیص برابری کی سطح پرتعمیراتی کاموں کاآغازکیابلکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگارکے دروازے بھی کھول دیئے این ٹی ایس کانفاذ حکومت کاتاریخ اقدام ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوانوں کومیرٹ پرملازمتیں مل رہی ہیں ن لیگ کی حکومت نے جہاں عوام کامعیارزندگی بلندکیاوہیں پریونین کونسلز کی سطح پروزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام سے لوگوں کوبنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں آج پورے آزادکشمیرکے اندرسکولز،سڑکات،صحت کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہیان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ن لیگ کی

حکومت نے الیکشن میں عوام سے کیاہواہرایک وعدہ پوراکررہی ہے آج پورے آزادکشمیرمیں بلاتخصیص تعمیراتی کام ہورہے ہیں سڑکات،صحت،تعلیم ودیگرشعبوں میں بہتری واصلاحات کاعمل تیزی سے جاری ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان میاں محمدنوازشریف کے تعمیروترقی کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے آزادکشمیرکوماڈل وترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت سے قبل آزادکشمیرمیں ہرطرف افراتفری،کرپشن،میرٹ کی پامالی اوربرادری ازم کافروغ تھالیکن ن لیگ کی حکومت نے برابری اورمیرٹ کومدنظررکھتے ہوئے این ٹی ایس کانفاذ کیاتاکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کوبھی سرکاری ملازمت مل سکے انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال ہیوی گولہ باری سے جہاں معصوم شہری شہیدہورہے ہیں وہیں پرلوگوں کے مال مویشی ودیگراملاک کوبھی شدیدنقصان ہورہاہے حکومت آزادکشمیرلائن آف کنٹرول کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اوران کے مسائل حل کررہی ہے کنٹرول لائن پربھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوں پرکی جانے والی گولہ باری افسوس ناک عمل ہے لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کی مشکلات سے حکومت بخوبی آگاہ ہے متاثرین کنٹرول لائن کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved