سرینگر،مقبوضہ کشمیر ، حریت رہنماؤں کاشہید نوجوانوں کو خراج عقیدت
  7  دسمبر‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھو ں ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے یاور بشیر اور دیگر دو نوجوانوں کو منگل کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امین ڈار، خورشید احمد ڈار اور عرفان احمد پر مشتمل جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ایک وفد نے کولگام جا کر ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

حریت رہنما غلام محمد سوپور کی ہدایت پر عبدالرشید ڈار اور غلام قادر پر مشتمل ایک اور وفد شہید وقار بشیر کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کولگام میں ان کے گھر گیا۔ حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمد احسن اونتو، امتیاز احمد ریشی اور غلا م نبی وار نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدوجہد کو ہرگز دبانہیں سکتا اور وہ شہدا کے عظیم مشن کی تکمیل تک تحریک آزادی ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved